مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نحل، آیت 97

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٩٧﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

من عمل صالحا من ذكر او انثى وهو مؤمن فلنحيينه حياة طيبة ولنجزينهم اجرهم باحسن ما كانوا يعملون

جو شخص نیک اعمال کرے گا مرد ہو یا عورت وہ مومن بھی ہوگا تو ہم اس کو (دنیا میں) پاک (اور آرام کی) زندگی سے زندہ رکھیں گے اور (آخرت میں) اُن کے اعمال کا نہایت اچھا صلہ دیں گے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 128 میں سے آیت 97
  • پارہ 14
  • صفحہ 278

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

اوپر کی آیت میں صابرین اور ایفائے عہد کرنے والوں کے اجر کا ذکر تھا۔ یہاں تمام اعمال صالحہ کے متعلق عام ضابطہ بیان فرماتےہیں ۔ حاصل یہ ہے کہ جو کوئی مرد یا عورت نیک کاموں کی عادت رکھے ۔ بشرطیکہ وہ کام صرف صورۃً نہیں بلکہ حقیقۃً نیک ہوں ۔یعنی ایمان اور معرفت صحیحہ کی روح اپنے اندر رکھتے ہوں تو ہم اس کو ضرور پاک ، ستھری اور مزیدار زندگی عنایت کریں گے ۔ مثلاً دنیا میں حلال روزی قناعت و غنائے قلبی ، سکون و طمانیت ، ذکر…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. مَنْجس نےman
  2. عَمِلَعمل کیاʿamila
  3. صَـٰلِحًۭااچھاṣāliḥan
  4. مِّنخواہ کوئیmin
  5. ذَكَرٍمرد ہوdhakarin
  6. أَوْیاaw
  7. أُنثَىٰعورت ہوunthā
  8. وَهُوَاور وہwahuwa
  9. مُؤْمِنٌۭمومن ہوmu'minun
  10. فَلَنُحْيِيَنَّهُۥپس البتہ ہم ضرور زندگی دیں گے اس کوfalanuḥ'yiyannahu
  11. حَيَوٰةًۭزندگیḥayatan
  12. طَيِّبَةًۭ ۖپاکیزہṭayyibatan
  13. وَلَنَجْزِيَنَّهُمْاور البتہ ہم ضرور جزا دیں گے ان کوwalanajziyannahum
  14. أَجْرَهُماجر ان کاajrahum
  15. بِأَحْسَنِبہترین طور پر۔ ساتھ بہترین کےbi-aḥsani
  16. مَاجوmā
  17. كَانُوا۟تھےkānū
  18. يَعْمَلُونَوہ عمل کرتےyaʿmalūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں