عَدَد
اسم · 6 بارمعنی: گنتی · دوسرے تراجم: تعداد میں, تعداد, تعداد کے اعتبار سے, عدد کے اعتبار سے
قرآن میں صورتیں
- عَدَدَ ×3
- عَدَدًا ×3
عَدَد
معنی: گنتی
عدد قرآن کی 6 سورتوں کی 7 آیات میں 7 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔
معنی: گنتی · دوسرے تراجم: تعداد میں, تعداد, تعداد کے اعتبار سے, عدد کے اعتبار سے
معنی: اور گن گن کر رکھا اس کو
العدد: آحاد مركبة، وقيل: تركيب الآحاد، وهما واحد. قال تعالى: عدد السنين والحساب
قوله تعالى: ﴿إنما نعد لهم عدا﴾ [مريم: 84] أي نحصي عليهم كل شيء، وعن ابن عباس: نعد أنفاسهم. والعدد في الأصل: آحاد مركبة. وقيل: هو تركيب الآحاد، وهما متقاربان. والعدد: آحاد وعشرات ومئون وألوف، هذه أصوله. وباعتبار أنواعه مفرد ومركب ومضاف ومعطوف. وقد بينت جميع ذلك في النحو. والعد: ضم الأعداد. فالعد هو المصدر، والعدد هو…
7 میں سے آیات 1–7
وہی تو ہے جس نے سورج کو روشن اور چاند کو منور بنایا اور چاند کی منزلیں مقرر کیں تاکہ تم برسوں کا شمار اور (کاموں کا) حساب معلوم کرو۔ یہ (سب کچھ) خدا نے تدبیر سے پیدا کیا ہے۔ سمجھنے والوں کے لیے وہ اپنی آیاتیں کھول کھول کر بیان فرماتا ہے
سورہ یونس، آیت 10:5اور ہم نے دن اور رات کو دو نشانیاں بنایا ہے رات کی نشانی کو تاریک بنایا اور دن کی نشانی کو روشن۔ تاکہ تم اپنے پروردگار کا فضل (یعنی) روزی تلاش کرو اور برسوں کا شمار اور حساب جانو۔ اور ہم نے ہر چیز کو (بخوبی) تفصیل کردی ہے
سورہ بنی اسرائیل، آیت 17:12تو ہم نے غار میں کئی سال تک ان کے کانوں پر (نیند کا) پردہ ڈالے (یعنی ان کو سلائے) رکھا
سورہ کہف، آیت 18:11(خدا) پوچھے گا کہ تم زمین میں کتنے برس رہے؟
سورہ مومنون، آیت 23:112یہاں تک کہ جب یہ لوگ وہ (دن) دیکھ لیں گے جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا ہے تب ان کو معلوم ہو جائے گا کہ مددگار کس کے کمزور اور شمار کن کا تھوڑا ہے
سورہ جن، آیت 72:24تاکہ معلوم فرمائے کہ انہوں نے اپنے پروردگار کے پیغام پہنچا دیئے ہیں اور (یوں تو) اس نے ان کی سب چیزوں کو ہر طرف سے قابو کر رکھا ہے اور ایک ایک چیز گن رکھی ہے
سورہ جن، آیت 72:28جو مال جمع کرتا اور اس کو گن گن کر رکھتا ہے
سورہ ہمزہ، آیت 104:2