مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ بنی اسرائیل، آیت 97

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٩٧﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ومن يهد الله فهو المهتد ومن يضلل فلن تجد لهم اولياء من دونه ونحشرهم يوم القيامة على وجوههم عميا وبكما وصما ماواهم جهنم كلما خبت زدناهم سعيرا

اور جس شخص کو خدا ہدایت دے وہی ہدایت یاب ہے۔ اور جن کو گمراہ کرے تو تم خدا کے سوا اُن کے رفیق نہیں پاؤ گے۔ اور ہم اُن کو قیامت کے دن اوندھے منہ اندھے گونگے اور بہرے (بنا کر) اٹھائیں گے۔ اور ان کا ٹھکانہ دوزخ ہے۔ جب (اس کی آگ) بجھنے کو ہوگی تو ہم ان کو (عذاب دینے کے لئے) اور بھڑکا دیں گے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 111 میں سے آیت 97
  • پارہ 15
  • صفحہ 292

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی خدا کی توفیق و دستگیری ہی سے آدمی راہ حق پر چل کر منزل مقصود تک پہنچ سکتا ہے جس کی بدبختی اور تعنت کی وجہ سے خدا دستگیری نہ فرمائے اسے کون ہے جو ٹھیک راستہ پر لگا سکے۔ یہ قیامت کے بعض مواطن میں ہو گا کہ کافر منہ کے بل اندھے گونگے کر کے چلائے جائیں گے ۔ حدیث میں ہے صحابہ نے عرض کیا یارسول اللہ! منہ کے بل کس طرح چلیں گے فرمایا جس نے آدمی کو پاؤں سے چلایا وہ قادر ہے کہ سر سے چلا دے۔ باقی فرشتوں کا جہنمیوں کو منہ…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَمَناور جس کوwaman
  2. يَهْدِہدایت دےyahdi
  3. ٱللَّهُاللہl-lahu
  4. فَهُوَتو وہیfahuwa
  5. ٱلْمُهْتَدِ ۖہدایت پانے والا ہےl-muh'tadi
  6. وَمَناو ر جس کوwaman
  7. يُضْلِلْبھٹکادےyuḍ'lil
  8. فَلَنتو ہرگز نہیںfalan
  9. تَجِدَتم پاؤ گےtajida
  10. لَهُمْان کے لئےlahum
  11. أَوْلِيَآءَکوئی مدد گارawliyāa
  12. مِناس کےmin
  13. دُونِهِۦ ۖسواdūnihi
  14. وَنَحْشُرُهُمْاور ہم اکٹھا کریں گے ان کوwanaḥshuruhum
  15. يَوْمَدنyawma
  16. ٱلْقِيَـٰمَةِقیامت کےl-qiyāmati
  17. عَلَىٰپرʿalā
  18. وُجُوهِهِمْان مونہوںwujūhihim
  19. عُمْيًۭااندھاʿum'yan
  20. وَبُكْمًۭااور گونگاwabuk'man
  21. وَصُمًّۭا ۖاور بہرا (بناکر)waṣumman
  22. مَّأْوَىٰهُمْٹھکانہ ان کا ہوگاmawāhum
  23. جَهَنَّمُ ۖجہنم ہوگاjahannamu
  24. كُلَّمَاجب کبھیkullamā
  25. خَبَتْآہستہ ہونے لگے گیkhabat
  26. زِدْنَـٰهُمْزیادہ کردیں گے ہم ان کوzid'nāhum
  27. سَعِيرًۭابھڑکنے میںsaʿīran

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں