مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ کہف، آیت 31

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٣١﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

اولئك لهم جنات عدن تجري من تحتهم الانهار يحلون فيها من اساور من ذهب ويلبسون ثيابا خضرا من سندس واستبرق متكئين فيها على الارائك نعم الثواب وحسنت مرتفقا

ایسے لوگوں کے لئے ہمیشہ رہنے کے باغ ہیں جن میں ان کے (محلوں کے) نیچے نہریں بہہ رہی ہیں ان کو وہاں سونے کے کنگن پہنائے جائیں گے اور وہ باریک دیبا اور اطلس کے سبز کپڑے پہنا کریں گے (اور) تختوں پر تکیئے لگا کر بیٹھا کریں گے۔ (کیا) خوب بدلہ اور (کیا) خوب آرام گاہ ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 110 میں سے آیت 31
  • پارہ 15
  • صفحہ 297

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

تاکہ دکھلا دیا جائے کہ اصلی اور دائمی دولتمند کون لوگ ہیں۔ کنگن یا ریشمی کپڑوں اور اسی طرح جنت کی تمام نعمتوں کی خاص کیفیت کو ہم دنیا میں نہیں سمجھ سکتے کیونکہ ہماری محسوسات میں اس موطن کی کوئی پوری مثال موجود نہیں۔ شاید ابرا باریک ریشم کا اور استر دبیز ریشم کا ہو۔ کما یفہم من قولہ تعالیٰ بَطَآئِنُہَا مِنۡ اِسۡتَبۡرَقٍ (رحمٰن۔۵۴) یا دونوں قسمیں الگ الگ استعمال کی جائیں۔ واللہ اعلم۔ موضح القرآن میں ہے۔ حضرت نے…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. أُو۟لَـٰٓئِكَیہی لوگulāika
  2. لَهُمْان کے لئےlahum
  3. جَنَّـٰتُباغات ہیںjannātu
  4. عَدْنٍۢہمیشہ کےʿadnin
  5. تَجْرِىبہتی ہیںtajrī
  6. مِنسےmin
  7. تَحْتِهِمُان کے نیچےtaḥtihimu
  8. ٱلْأَنْهَـٰرُنہریںl-anhāru
  9. يُحَلَّوْنَوہ پہنائے جائیں گےyuḥallawna
  10. فِيهَاان میںfīhā
  11. مِنْمیں سےmin
  12. أَسَاوِرَکنگنوںasāwira
  13. مِنکےmin
  14. ذَهَبٍۢسونےdhahabin
  15. وَيَلْبَسُونَاور پہنیں گےwayalbasūna
  16. ثِيَابًالباسthiyāban
  17. خُضْرًۭاسبزkhuḍ'ran
  18. مِّنسےmin
  19. سُندُسٍۢباریک ریشمsundusin
  20. وَإِسْتَبْرَقٍۢاور دبیز ریشم سےwa-is'tabraqin
  21. مُّتَّكِـِٔينَتکیہ لگائے ہوئے ہوں گےmuttakiīna
  22. فِيهَااس میںfīhā
  23. عَلَىپرʿalā
  24. ٱلْأَرَآئِكِ ۚاونچی مسندوںl-arāiki
  25. نِعْمَکتنا اچھاniʿ'ma
  26. ٱلثَّوَابُبدلہ ہےl-thawābu
  27. وَحَسُنَتْاور کتنا اچھا ہےwaḥasunat
  28. مُرْتَفَقًۭامقام/دوستیmur'tafaqan

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں