مواد پر جائیں
Quran Maqasid

مُتَّكِئ

قرآن میں متكئ

معنی: تکیہ لگائے ہوئے ہوں گے

متكئ قرآن کی 7 سورتوں کی 8 آیات میں 8 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
8
آیات
8
سورتیں
7
مادّہ
و ك أ

مُتَّكِئ

اسم · 8 بار

معنی: تکیہ لگائے ہوئے ہوں گے

قرآن میں صورتیں

  • مُّتَّكِـِٔينَ ×7
  • مُتَّكِـُٔونَ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

الوكاء: رباط الشيء، وقد يجعل الوكاء اسما لما يجعل فيه الشيء فيشد به، ومنه أوكأت فلانا: جعلت له متكأ، وتوكأ على العصا: اعتمد بها وتشدد بها. قال تعالى: هي عصاي أتوكؤا عليها

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

توكأ على الشيء واتكأ: تحمل واعتمد، فهو متكئ. والتكأة: العصا يتكأ عليها في المشي. وفي الصحاح: ما يتكأ عليه. يقال: هو يتوكأ على عصاه، ويتكئ. أبو زيد: أتكأت الرجل إتكاء إذا وسدته حتى يتكئ. وفي الحديث:

لسان العرب — ابن منظور
مادّہ و ك أ پر مکمل اندراجات

متكئ والی آیات

8 میں سے آیات 1–8

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    ایسے لوگوں کے لئے ہمیشہ رہنے کے باغ ہیں جن میں ان کے (محلوں کے) نیچے نہریں بہہ رہی ہیں ان کو وہاں سونے کے کنگن پہنائے جائیں گے اور وہ باریک دیبا اور اطلس کے سبز کپڑے پہنا کریں گے (اور) تختوں پر تکیئے لگا کر بیٹھا کریں گے۔ (کیا) خوب بدلہ اور (کیا) خوب آرام گاہ ہے

    سورہ کہف، آیت 18:31
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    وہ بھی اور ان کی بیویاں بھی سایوں میں تختوں پر تکیے لگائے بیٹھے ہوں گے

    سورہ یٰسین، آیت 36:56
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    ان میں تکیٴے لگائے بیٹھے ہوں گے اور (کھانے پینے کے لئے) بہت سے میوے اور شراب منگواتے رہیں گے

    سورہ ص، آیت 38:51
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    تختوں پر جو برابر برابر بچھے ہوئے ہیں تکیہ لگائے ہوئے اور بڑی بڑی آنکھوں والی حوروں سے ہم ان کا عقد کر دیں گے

    سورہ طور، آیت 52:20
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    (اہل جنت) ایسے بچھونوں پر جن کے استرا طلس کے ہیں تکیہ لگائے ہوئے ہوں گے۔ اور دونوں باغوں کے میوے قریب (جھک رہے) ہیں

    سورہ رحمٰن، آیت 55:54
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    سبز قالینوں اور نفیس مسندوں پر تکیہ لگائے بیٹھے ہوں گے

    سورہ رحمٰن، آیت 55:76
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    آمنے سامنے تکیہ لگائے ہوئے

    سورہ واقعہ، آیت 56:16
  8. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    ان میں وہ تختوں پر تکیے لگائے بیٹھے ہوں گے۔ وہاں نہ دھوپ (کی حدت) دیکھیں گے نہ سردی کی شدت

    سورہ دہر، آیت 76:13