مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ کہف، آیت 58

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٥٨﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وربك الغفور ذو الرحمة لو يؤاخذهم بما كسبوا لعجل لهم العذاب بل لهم موعد لن يجدوا من دونه موئلا

اور تمہارا پروردگار بخشنے والا صاحب رحمت ہے۔ اگر وہ ان کے کرتوتوں پر ان کو پکڑنے لگے تو ان پر جھٹ عذاب بھیج دے۔ مگر ان کے لئے ایک وقت (مقرر کر رکھا) ہے کہ اس کے عذاب سے کوئی پناہ کی جگہ نہ پائیں گے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 110 میں سے آیت 58
  • پارہ 15
  • صفحہ 300

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی کرتوت تو ان کے ایسے کہ عذاب پہنچنے میں ایک گھنٹہ کی تاخیر نہ ہو۔ مگر حق تعالیٰ کا حلم و کرم فورًا تباہ کر ڈالنے سے مانع ہے ، اپنی رحمت عامہ سے خاص حد تک درگذر فرماتا ہے اور سخت سے سخت مجرم کو موقع دیتا ہے کہ چاہے تو اب بھی توبہ کر کے پچھلی خطائیں بخشوالے اور ایمان لا کر رحمت عظیمہ کا مستحق بن جائے۔ یعنی یہ تاخیر عذاب ایک وقت معین تک ہے۔ یہ ممکن نہیں کہ کوئی مجرم سزا کا وعدہ آنے سے پیشتر کہیں ادھر ادھر کھسک جائے…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَرَبُّكَاور رب تیراwarabbuka
  2. ٱلْغَفُورُبخشنے والا ہےl-ghafūru
  3. ذُوdhū
  4. ٱلرَّحْمَةِ ۖصاحب رحمت ہےl-raḥmati
  5. لَوْاگرlaw
  6. يُؤَاخِذُهُموہ پکڑے ان کوyuākhidhuhum
  7. بِمَابوجہ اس کے جوbimā
  8. كَسَبُوا۟انہوں نے کمائی کیkasabū
  9. لَعَجَّلَالبتہ جلدی دے گاlaʿajjala
  10. لَهُمُان کوlahumu
  11. ٱلْعَذَابَ ۚعذابl-ʿadhāba
  12. بَلبلکہbal
  13. لَّهُمان کے لئےlahum
  14. مَّوْعِدٌۭوعدے کا ایک وقت ہےmawʿidun
  15. لَّنہرگز نہlan
  16. يَجِدُوا۟پائیں گےyajidū
  17. مِنmin
  18. دُونِهِۦاس کے سواdūnihi
  19. مَوْئِلًۭالوٹنے کی جگہmawilan

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں