مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ کہف، آیت 71

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٧١﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

فانطلقا حتى اذا ركبا في السفينة خرقها قال اخرقتها لتغرق اهلها لقد جئت شيئا امرا

تو دونوں چل پڑے۔ یہاں تک کہ جب کشتی میں سوار ہوئے تو (خضر نے) کشتی کو پھاڑ ڈالا۔ (موسیٰ نے) کہا کیا آپ نے اس لئے پھاڑا ہے کہ سواروں کو غرق کردیں یہ تو آپ نے بڑی (عجیب) بات کی

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 110 میں سے آیت 71
  • پارہ 15
  • صفحہ 301

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

جب اس کشتی پر چڑھنے لگے ناؤ والوں نے خضرؑ کو پہچان کر مفت سوار کر لیا۔ اس احسان کا بدلہ یہ نقصان دیکھ کر موسٰیؑ کو اور زیادہ تعجب ہوا ۔ لیکن کشتی پوری طرح کنارہ کے قریب پہنچ کر توڑی۔ لوگ ڈوبنے سے بچ گئے اور توڑنا یہ تھا کہ ایک تختہ نکال ڈالا۔ گویا عیب دار کر دی۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. فَٱنطَلَقَاتو دونوں چل دیئےfa-inṭalaqā
  2. حَتَّىٰٓیہاں تک کہḥattā
  3. إِذَاجبidhā
  4. رَكِبَاوہ دونوں سوار ہوئےrakibā
  5. فِىمیںfī
  6. ٱلسَّفِينَةِکشتیl-safīnati
  7. خَرَقَهَا ۖتو اس نے پھاڑ دیا اس کوkharaqahā
  8. قَالَکہاqāla
  9. أَخَرَقْتَهَاتم نے پھاڑ دیا اس کوakharaqtahā
  10. لِتُغْرِقَتاکہ غرق کرےlitugh'riqa
  11. أَهْلَهَااس کے رہنے والوں کو (سواروں کو)ahlahā
  12. لَقَدْالبتہ تحقیقlaqad
  13. جِئْتَلایا توji'ta
  14. شَيْـًٔاچیزshayan
  15. إِمْرًۭابہت بھاریim'ran

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں