تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی حضرت مسیح کی شان و صفت یہ ہے جو اوپر بیان ہوئی ۔ ایک سچی اور کھلی ہوئی بات میں لوگوں نے خواہ مخواہ جھگڑے ڈال لئے۔ اور طرح طرح کے اختلافات کھڑے کر دیے۔ کسی نے ان کو خدا بنا دیا کسی نے خدا کا بیٹا۔ کسی نے کذاب و مفتری کہا کسی نے نسب وغیرہ پر طعن کیا۔ سچی بات وہ ہی ہے جو ظاہر کر دی گئ۔ کہ خدا نہیں ، خدا کے مقرب بندے ہیں جھوٹے مفتری نہیں۔ سچے پیغمبر ہیں ان کا حسب نسب سب پاک و صاف ہے۔ خدا نے ان کو "کلمۃ اللہ" فرمایا…
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں