مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ مریم، آیت 7

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٧﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

يا زكريا انا نبشرك بغلام اسمه يحيى لم نجعل له من قبل سميا

اے زکریا ہم تم کو ایک لڑکے کی بشارت دیتے ہیں جس کا نام یحییٰ ہے۔ اس سے پہلے ہم نے اس نام کا کوئی شخص پیدا نہیں کیا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 98 میں سے آیت 7
  • پارہ 16
  • صفحہ 305

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی دعا قبول ہوئی اور لڑکے کی بشارت پہنچی۔ جس کا نام (یحیٰی) قبل از ولادت حق تعالیٰ نے تجویز فرما دیا ۔ نام بھی ایسا انوکھا جو ان سے پہلے کسی کا نہ رکھا گیا تھا۔ بعض سلف نے یہاں "سمّی" کے معنی "شبیہ" کے لئے ہیں یعنی اس شان و صفت کا کوئی شخص ان سے پہلے نہیں ہوا تھا۔ شاید یہ مطلب ہو کہ بوڑھے مرد اور بانجھ عورت سے کوئی ایسا لڑکا اس وقت تک پیدا نہیں کیا گیا تھا۔ یا بعض خاص احوال و صفات (مثلًا رقت قلب اور غلبہ بکا…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. يَـٰزَكَرِيَّآاے زکریاyāzakariyyā
  2. إِنَّابیشکinnā
  3. نُبَشِّرُكَہم خوش خبری دیتے ہیں تجھ کوnubashiruka
  4. بِغُلَـٰمٍایک بیٹے کیbighulāmin
  5. ٱسْمُهُۥاس کا نامus'muhu
  6. يَحْيَىٰیحییٰ ہےyaḥyā
  7. لَمْنہیںlam
  8. نَجْعَلہم نے بنایاnajʿal
  9. لَّهُۥاس کے لیےlahu
  10. مِنسےmin
  11. قَبْلُاس سے پہلےqablu
  12. سَمِيًّۭاہم نامsamiyyan

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں