تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
آدمی کا قاعدہ ہے کہ جب غیر متوقع اور غیر معمولی خوشخبری سنے تو مزید طمانیت و استلذاذ کے لئے بار بار پوچھتا اور کھود کرید کیا کرتا ہے ۔ اس تحقیق و تفحص سے لذت تازہ حاصل ہوتی اور بات خوب پکی ہو جاتی ہے یہ ہی منشا حضرت زکریا کے سوال کا تھا۔ حضرت شاہ صاحبؒ لکھتے ہیں "انوکھی چیز مانگتے تعجب نہ آیا ۔ جب سنا کہ ملے گی تب تعجب کیا۔ "
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں