مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ بقرہ، آیت 109

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٠٩﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ود كثير من اهل الكتاب لو يردونكم من بعد ايمانكم كفارا حسدا من عند انفسهم من بعد ما تبين لهم الحق فاعفوا واصفحوا حتى ياتي الله بامره ان الله على كل شيء قدير

بہت سے اہل کتاب اپنے دل کی جلن سے یہ چاہتے ہیں کہ ایمان لا چکنے کے بعد تم کو پھر کافر بنا دیں۔ حالانکہ ان پر حق ظاہر ہو چکا ہے۔ تو تم معاف کردو اور درگزر کرو۔ یہاں تک کہ خدا اپنا (دوسرا) حکم بھیجے۔ بے شک خدا ہر بات پر قادر ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 286 میں سے آیت 109
  • پارہ 1
  • صفحہ 17

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی بہت سے یہودیوں کو آرزو ہے کہ کسی طرح تم کو اے مسلمانو پھیر کر پھر کافر بنا دیں حالانکہ ان کو واضح ہو چکا ہے کہ مسلمانوں کا دین ان کی کتاب ان کا نبی سب سچے ہیں۔ یعنی جب تک ہمارا حکم کوئی نہ آئے اس وقت تک یہود کی باتوں پر صبر کرو ۔ سو آخر کو حکم آ گیا کہ یہود کو مدینہ کے گِرد سے نکال دو۔ یعنی اپنے ضعف سے تردد مت کرو۔ اللہ تعالیٰ اپنی قدرت سے تم کو عزیز اور یہود کو ذلیل کرے گا یا یہ کہ تاخیر عجز کی وجہ سے نہیں کی…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَدَّچاہتے ہیںwadda
  2. كَثِيرٌۭبہت سےkathīrun
  3. مِّنْسےmin
  4. أَهْلِاہلahli
  5. ٱلْكِتَـٰبِکتاب میںl-kitābi
  6. لَوْکاشlaw
  7. يَرُدُّونَكُموہ لوٹادیں تمہیں / وہ پھیرا دیں تمہیںyaruddūnakum
  8. مِّنۢسےmin
  9. بَعْدِبعدbaʿdi
  10. إِيمَـٰنِكُمْایمان کے تمہارےīmānikum
  11. كُفَّارًاکافر بنا کرkuffāran
  12. حَسَدًۭاحسد (کی وجہ سے)ḥasadan
  13. مِّنْسےmin
  14. عِندِپاسʿindi
  15. أَنفُسِهِمان کے نفسوں کےanfusihim
  16. مِّنۢسےmin
  17. بَعْدِبعد اس کےbaʿdi
  18. مَاجوmā
  19. تَبَيَّنَواضح ہوگیاtabayyana
  20. لَهُمُان کے لئیےlahumu
  21. ٱلْحَقُّ ۖحقl-ḥaqu
  22. فَٱعْفُوا۟پس معاف کردوfa-iʿ'fū
  23. وَٱصْفَحُوا۟اور در گزر کروwa-iṣ'faḥū
  24. حَتَّىٰیہاں تک کہḥattā
  25. يَأْتِىَلے آئےyatiya
  26. ٱللَّهُاللہl-lahu
  27. بِأَمْرِهِۦٓ ۗفیصلہ اپناbi-amrihi
  28. إِنَّبیشکinna
  29. ٱللَّهَاللہ تعالیٰl-laha
  30. عَلَىٰاوپرʿalā
  31. كُلِّہرkulli
  32. شَىْءٍۢچیز کےshayin
  33. قَدِيرٌۭقدرت رکھنے والا ہےqadīrun

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں