مواد پر جائیں
Quran Maqasid

هُود

قرآن میں هود

معنی: ہود کو

هود قرآن کی 4 سورتوں کی 10 آیات میں 10 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
10
آیات
10
سورتیں
4
مادّہ
ه و د

هُود

اسمِ علم · 10 بار

معنی: ہود کو · دوسرے تراجم: یہودی, اے ہود, ہود, ہود نے

قرآن میں صورتیں

  • هُودًا ×6
  • هُودٍ ×3
  • يَٰهُودُ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

الهود: الرجوع برفق، ومنه: التهويد، وهو

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

الهاء والواو والدال: أصل يدل على إرواد وسكون. يقولون: [التهويد]: المشي الرويد. ويقولون: هود، إذا نام. وهود الشراب نفس الشارب، إذا خثرت له نفسه. والهوادة: الحال ترجى معها

معجم مقاييس اللغة — ابن فارس
مادّہ ه و د پر مکمل اندراجات

هود والی آیات

10 میں سے آیات 1–10

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور (یہودی اور عیسائی) کہتے ہیں کہ یہودیوں اور عیسائیوں کے سوا کوئی بہشت میں نہیں جانے کا۔ یہ ان لوگوں کے خیالاتِ باطل ہیں۔ (اے پیغمبر ان سے) کہہ دو کہ اگر سچے ہو تو دلیل پیش کرو

    سورہ بقرہ، آیت 2:111
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور (یہودی اور عیسائی) کہتے ہیں کہ یہودی یا عیسائی ہو جاؤ تو سیدھے رستے پر لگ جاؤ۔ (اے پیغمبر ان سے) کہہ دو، (نہیں) بلکہ (ہم) دین ابراہیم (اختیار کئے ہوئے ہیں) جو ایک خدا کے ہو رہے تھے اور مشرکوں میں سے نہ تھے

    سورہ بقرہ، آیت 2:135
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    (اے یہود ونصاریٰ) کیا تم اس بات کے قائل ہو کہ ابراہیم اور اسمٰعیل اور اسحاق اور یعقوب اور ان کی اولاد یہودی یا عیسائی تھے۔ (اے محمدﷺ ان سے) کہو کہ بھلا تم زیادہ جانتے ہو یا خدا؟ اور اس سے بڑھ کر ظالم کون، جو خدا کی شہادت کو، جو اس کے پاس (کتاب میں موجود) ہے چھپائے۔ اور جو کچھ تم کر رہے ہو، خدا اس سے غافل نہیں

    سورہ بقرہ، آیت 2:140
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور (اسی طرح) قوم عاد کی طرف ان کے بھائی ہود کو بھیجا۔ انہوں نے کہا کہ بھائیو خدا ہی کی عبادت کرو۔ اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں۔ کیا تم ڈرتے نہیں؟

    سورہ اعراف، آیت 7:65
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ہم نے عاد کی طرف ان کے بھائی ہود (کو بھیجا) انہوں نے کہا کہ میری قوم! خدا ہی کی عبادت کرو، اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں۔ تم (شرک کرکے خدا پر) محض بہتان باندھتے ہو

    سورہ ہود، آیت 11:50
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    وہ بولے ہود تم ہمارے پاس کوئی دلیل ظاہر نہیں لائے اور ہم (صرف) تمہارے کہنے سے نہ اپنے معبودوں کو چھوڑنے والے ہیں اور نہ تم پر ایمان لانے والے ہیں

    سورہ ہود، آیت 11:53
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جب ہمارا حکم عذاب آپہنچا تو ہم نے ہود کو اور جو لوگ ان کے ساتھ ایمان لائے تھے ان کو اپنی مہربانی سے بچا لیا۔ اور ان کو عذاب شدید سے نجات دی

    سورہ ہود، آیت 11:58
  8. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    تو اس دنیا میں بھی لعنت ان کے پیچھے لگی رہے گی اور قیامت کے دن بھی (لگی رہے گی) دیکھو عاد نے اپنے پروردگار سے کفر کیا۔ (اور) سن رکھو ہود کی قوم عاد پر پھٹکار ہے

    سورہ ہود، آیت 11:60
  9. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور اے قوم! میری مخالفت تم سے کوئی ایسا کام نہ کرادے کہ جیسی مصیبت نوح کی قوم یا ہود کی قوم یا صالح کی قوم پر واقع ہوئی تھی ویسی ہی مصیبت تم پر واقع ہو۔ اور لوط کی قوم (کا زمانہ تو) تم سے کچھ دور نہیں

    سورہ ہود، آیت 11:89
  10. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جب ان سے ان کے بھائی ہود نے کہا کیا تم ڈرتے نہیں

    سورہ شعراء، آیت 26:124