مواد پر جائیں
Quran Maqasid

مُلاقُوا

قرآن میں ملاقوا

معنی: ملاقات کرنے والے ہیں

ملاقوا قرآن کی 2 سورتوں کی 4 آیات میں 4 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
4
آیات
4
سورتیں
2
مادّہ
ل ق ي

مُلاقُوا

اسم · 4 بار

معنی: ملاقات کرنے والے ہیں · دوسرے تراجم: ملاقات کرنے والے ہو اس سے

قرآن میں صورتیں

  • مُّلَٰقُوا۟ ×3
  • مُّلَٰقُوهُ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

اللقاء: مقابلة الشيء ومصادفته معا، وقد يعبر به عن كل واحد منهما، يقال: لقيه يلقاه لقاء ولقيا ولقية، ويقال ذلك في الإدراك بالحس، وبالبصر، وبالبصيرة. قال: لقد كنتم تمنون الموت من قبل أن تلقوه [آل عمران/ 143] ، وقال: لقد لقينا من سفرنا هذا نصبا [الكهف/ 62] . وملاقاة الله عز وجل عبارة عن القيامة، وعن المصير إليه. قال…

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

قوله تعالى: ﴿وإذا لقوا الذين آمنوا قالوا آمنا﴾ [البقرة: 14] اللقاء: مصادفة الشيء للشيء ومقابلته له معا، يقال: لقيه يلقاه لقاء ولقيا ولقيا ولقية ولقية.

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ ل ق ي پر مکمل اندراجات

ملاقوا والی آیات

4 میں سے آیات 1–4

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جو یقین کئے ہوئے ہیں کہ وہ اپنے پروردگار سے ملنے والے ہیں اور اس کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں

    سورہ بقرہ، آیت 2:46
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    تمہاری عورتیں تمہارای کھیتی ہیں تو اپنی کھیتی میں جس طرح چاہو جاؤ۔ اور اپنے لئے (نیک عمل) آگے بھیجو۔ اور خدا سے ڈرتے رہو اور جان رکھو کہ (ایک دن) تمہیں اس کے روبرو حاضر ہونا ہے اور (اے پیغمبر) ایمان والوں کو بشارت سنا دو

    سورہ بقرہ، آیت 2:223
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    غرض جب طالوت فوجیں لے کر روانہ ہوا تو اس نے (ان سے) کہا کہ خدا ایک نہر سے تمہاری آزمائش کرنے والا ہے۔ جو شخص اس میں سے پانی پی لے گا (اس کی نسبت تصور کیا جائے گا کہ) وہ میرا نہیں۔ اور جو نہ پئے گا وہ (سمجھا جائے گا کہ) میرا ہے۔ ہاں اگر کوئی ہاتھ سے چلو بھر پانی پی لے (تو خیر۔ جب وہ لوگ نہر پر پہنچے) تو چند شخصوں کے سوا سب نے پانی پی لیا۔ پھر جب طالوت اور مومن لوگ جو اس کے ساتھ تھے نہر کے پار ہوگئے۔ تو کہنے لگے کہ آج ہم میں جالوت اور اس کے لشکر سے مقابلہ کرنے کی طاقت نہیں۔ جو لوگ یقین رکھتے تھے کہ ان کو خدا کے روبرو حاضر ہونا ہے وہ کہنے لگے کہ بسااوقات تھوڑی سی جماعت نے خدا کے حکم سے بڑی جماعت پر فتح حاصل کی ہے اور خدا استقلال رکھنے والوں کے ساتھ ہے

    سورہ بقرہ، آیت 2:249
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور اے قوم! میں اس (نصیحت) کے بدلے تم سے مال وزر کا خواہاں نہیں ہوں، میرا صلہ تو خدا کے ذمے ہے اور جو لوگ ایمان لائے ہیں، میں ان کو نکالنے والا بھی نہیں ہوں۔ وہ تو اپنے پروردگار سے ملنے والے ہیں لیکن میں دیکھتا ہوں کہ تم لوگ نادانی کر رہے ہو

    سورہ ہود، آیت 11:29