مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ بقرہ، آیت 266

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢٦٦﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ايود احدكم ان تكون له جنة من نخيل واعناب تجري من تحتها الانهار له فيها من كل الثمرات واصابه الكبر وله ذرية ضعفاء فاصابها اعصار فيه نار فاحترقت كذلك يبين الله لكم الايات لعلكم تتفكرون

بھلا تم میں کوئی یہ چاہتا ہے کہ اس کا کھجوروں اور انگوروں کا باغ ہو جس میں نہریں بہہ رہی ہوں اور اس میں اس کے لئے ہر قسم کے میوے موجود ہوں اور اسے بڑھاپا آپکڑے اور اس کے ننھے ننھے بچے بھی ہوں۔ تو (ناگہاں) اس باغ پر آگ کا بھرا ہوا بگولا چلے اور وہ جل کر (راکھ کا ڈھیر ہو) جائے۔ اس طرح خدا تم سے اپنی آیتیں کھول کھول کر بیان فرماتا ہے تاکہ تم سوچو (اور سمجھو)

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 286 میں سے آیت 266
  • پارہ 3
  • صفحہ 45

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یہ مثال ان کی ہے جو لوگوں کو دکھانے کو صدقہ خیرات کرتے ہیں یا خیرات کر کے احسان رکھتے ہیں اور ایذا پہنچاتے ہیں یعنی جیسے کسی شخص نے جوانی اور قوت کے وقت باغ تیار کیا تاکہ ضعیفی اور بڑھاپے میں اس سے میوہ کھائے اور ضرورت کے وقت کام آئے۔ پھر جب بڑھاپا آیا اور میوے کی پوری حاجت ہوئی تب وہ باغ عین حالت احتیاج میں جل گیا یعنی صدقہ مثل باغ میوہ دار کے ہے کہ اس کا میوہ آخرت میں کام آئے ۔ جب کسی کی نیت بری ہے تو وہ باغ جل…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. أَيَوَدُّکیا چاہتا ہےayawaddu
  2. أَحَدُكُمْتم میں سے کوئی ایکaḥadukum
  3. أَنکہan
  4. تَكُونَہوtakūna
  5. لَهُۥاس کے لیےlahu
  6. جَنَّةٌۭایک باغjannatun
  7. مِّنکاmin
  8. نَّخِيلٍۢکھجوروںnakhīlin
  9. وَأَعْنَابٍۢاورانگوروں کاwa-aʿnābin
  10. تَجْرِىبہتی ہوںtajrī
  11. مِناس کےmin
  12. تَحْتِهَانیچےtaḥtihā
  13. ٱلْأَنْهَـٰرُنہریںl-anhāru
  14. لَهُۥاس کے لیےlahu
  15. فِيهَااس میںfīhā
  16. مِنmin
  17. كُلِّہر طرحkulli
  18. ٱلثَّمَرَٰتِپھل ہوںl-thamarāti
  19. وَأَصَابَهُاور پہنچے اس کوwa-aṣābahu
  20. ٱلْكِبَرُبڑھاپاl-kibaru
  21. وَلَهُۥاور اس کے لیےwalahu
  22. ذُرِّيَّةٌۭاولاد ہوdhurriyyatun
  23. ضُعَفَآءُکمزورḍuʿafāu
  24. فَأَصَابَهَآپھر پہنچے اسکوfa-aṣābahā
  25. إِعْصَارٌۭایک بگولہiʿ'ṣārun
  26. فِيهِاس میںfīhi
  27. نَارٌۭآگ ہوnārun
  28. فَٱحْتَرَقَتْ ۗتو مل جائےfa-iḥ'taraqat
  29. كَذَٰلِكَاسی طرحkadhālika
  30. يُبَيِّنُبیان کرتا ہےyubayyinu
  31. ٱللَّهُاللہl-lahu
  32. لَكُمُتمہارے لیےlakumu
  33. ٱلْـَٔايَـٰتِنشانیاںl-āyāti
  34. لَعَلَّكُمْتاکہ تمlaʿallakum
  35. تَتَفَكَّرُونَتم غور و فکر کروtatafakkarūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں