مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ طٰہٰ، آیت 108

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٠٨﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

يومئذ يتبعون الداعي لا عوج له وخشعت الاصوات للرحمن فلا تسمع الا همسا

اس روز لوگ ایک پکارنے والے کے پیچھے چلیں گے اور اس کی پیروی سے انحراف نہ کرسکیں گے اور خدا کے سامنے آوازیں پست ہوجائیں گی تو تم آواز خفی کے سوا کوئی آواز نہ سنو گے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 135 میں سے آیت 108
  • پارہ 16
  • صفحہ 319

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی جدھر فرشتہ آواز دے گا یا جہاں بلائے جائیں گے سیدھے تیر کی طرح ادھر دوڑے جائیں گے ۔ نہ بلانے والےکی بات ٹیڑھی ہو گی اور نہ دوڑنے والوں میں کچھ ٹیڑھا ترچھا پن رہے گا ۔ کاش یہ لوگ دنیا میں اللہ کے داعی کی آواز پر اسی طرح سیدھے جھپٹتے تو وہاں کام آتا۔ پر یہاں اپنی بدبختی اور کجروی سے ہمیشہ ٹیڑھی چال چلتے رہے۔ یعنی محشر کی طرف چلنے کی کھسکھساہٹ کے سوا اس وقت رحمٰن کے خوف و ہیبت کے مارے کسی کی آواز نہ سنائی دے گی،…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. يَوْمَئِذٍۢجس دنyawma-idhin
  2. يَتَّبِعُونَوہ پیروی کریں گےyattabiʿūna
  3. ٱلدَّاعِىَپکارنے والے کیl-dāʿiya
  4. لَانہیںlā
  5. عِوَجَکوئی انحرافʿiwaja
  6. لَهُۥ ۖجس کے لیےlahu
  7. وَخَشَعَتِاور دب جائیں گیwakhashaʿati
  8. ٱلْأَصْوَاتُتمام آوازیںl-aṣwātu
  9. لِلرَّحْمَـٰنِرحمن کے لیےlilrraḥmāni
  10. فَلَاتو نہfalā
  11. تَسْمَعُتم سنو گےtasmaʿu
  12. إِلَّامگرillā
  13. هَمْسًۭادھیمی آوازhamsan

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں