مواد پر جائیں
Quran Maqasid

عِوَج

قرآن میں عوج

معنی: ٹیڑھا پن

عوج قرآن کی 7 سورتوں کی 9 آیات میں 9 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
9
آیات
9
سورتیں
7
مادّہ
ع و ج

عِوَج

اسم · 9 بار

معنی: ٹیڑھا پن · دوسرے تراجم: کوئی انحراف, ٹیڑھ

قرآن میں صورتیں

  • عِوَجًا ×7
  • عِوَجَ ×2

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

العوج: العطف عن حال الانتصاب، يقال:

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

العين والواو والجيم أصل صحيح يدل على ميل في الشيء أو ميل، وفروعه ترجع إليه.

معجم مقاييس اللغة — ابن فارس
مادّہ ع و ج پر مکمل اندراجات

عوج والی آیات

9 میں سے آیات 1–9

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کہو کہ اہلِ کتاب تم مومنوں کو خدا کے رستے سے کیوں روکتے ہو اور باوجود یہ کہ تم اس سے واقف ہو اس میں کجی نکالتے ہو اور خدا تمھارے کاموں سے بےخبر نہیں

    سورہ آلِ عمران، آیت 3:99
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جو خدا کی راہ سے روکتے اور اس میں کجی ڈھونڈتے اور آخرت سے انکار کرتے تھے

    سورہ اعراف، آیت 7:45
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ہر رستے پر مت بیٹھا کرو کہ جو شخص خدا پر ایمان نہیں لاتا ہے اسے تم ڈراتے اور راہ خدا سے روکتے اور اس میں کجی ڈھونڈتے ہو اور (اس وقت کو) یاد کرو جب تم تھوڑے سے تھے تو خدا نے تم کو جماعت کثیر کر دیا اور دیکھ لو کہ خرابی کرنے والوں کا انجام کیسا ہوا

    سورہ اعراف، آیت 7:86
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جو خدا کے رستے سے روکتے ہیں اور اس میں کجی چاہتے ہیں اور وہ آخرت سے بھی انکار کرتے ہیں

    سورہ ہود، آیت 11:19
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جو آخرت کی نسبت دنیا کو پسند کرتے اور (لوگوں کو) خدا کے رستے سے روکتے اور اس میں کجی چاہتے ہیں۔ یہ لوگ پرلے سرے کی گمراہی میں ہیں

    سورہ ابراہیم، آیت 14:3
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    سب تعریف خدا ہی کو ہے جس نے اپنے بندے (محمدﷺ) پر (یہ) کتاب نازل کی اور اس میں کسی طرح کی کجی (اور پیچیدگی) نہ رکھی

    سورہ کہف، آیت 18:1
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جس میں نہ تم کجی (اور پستی) دیکھو گے نہ ٹیلا (اور بلندی)

    سورہ طٰہٰ، آیت 20:107
  8. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اس روز لوگ ایک پکارنے والے کے پیچھے چلیں گے اور اس کی پیروی سے انحراف نہ کرسکیں گے اور خدا کے سامنے آوازیں پست ہوجائیں گی تو تم آواز خفی کے سوا کوئی آواز نہ سنو گے

    سورہ طٰہٰ، آیت 20:108
  9. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    یہ) قرآن عربی (ہے) جس میں کوئی عیب (اور اختلاف) نہیں تاکہ وہ ڈر مانیں

    سورہ زمر، آیت 39:28