تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
جب فرعونیوں نے میدان مقابلہ میں شکست کھائی ، ساحرین مشرف بایمان ہو گئے ۔ بنی اسرائیل کا پلہ بھاری ہونے لگا۔ اور موسٰیؑ نے سالہا سال تک اللہ تعالیٰ کی آیات باہرہ دکھلا کر ہر طرح حجت تمام کر دی۔ اس پر بھی فرعون حق کو قبول کرنے اور بنی اسرائیل کو آزادی دینے پر آمادہ نہ ہوا۔ تب حق تعالیٰ نے حکم دیا کہ سب بنی اسرائیل کو ہمراہ لے کر رات کے وقت مصر سے ہجرت کر جاؤ تا اس طرح بنی اسرائیل کی مظلومیت اور غلامی کا خاتمہ ہو۔…
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں