غَشِيَ
فعل · 13 بارمعنی: چھا رہا تھا · دوسرے تراجم: جس نے ڈھانپ لیا, اور ڈھانپے ہوئے ہوگی, تو ڈھانپ لیا ان کو, ڈھانپ لیا ان کو
قرآن میں صورتیں
- يَغْشَىٰ ×6
- غَشِيَهُمْ ×2
- وَتَغْشَىٰ ×1
- فَغَشِيَهُم ×1
- يَغْشَىٰهُ ×1
- يَغْشَىٰهُمُ ×1
- يَغْشَىٰهَا ×1
غَشِيَ
معنی: چھا رہا تھا
غشي قرآن کی 11 سورتوں کی 11 آیات میں 13 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔
معنی: چھا رہا تھا · دوسرے تراجم: جس نے ڈھانپ لیا, اور ڈھانپے ہوئے ہوگی, تو ڈھانپ لیا ان کو, ڈھانپ لیا ان کو
الغين والشين والحرف المعتل أصل صحيح يدل على تغطية شيء بشيء. يقال غشيت الشيء أغشيه. والغشاء: الغطاء. والغاشية: القيامة، لأنها تغشى الخلق بإفزاعها. ويقال: رماه الله بغاشية، وهو داء يأخذ كأنه يغشاه. والغشيان: غشيان الرجل المرأة.
الغشاء: الغطاء. غشيت الشيء تغشية إذا غطيته. وعلى بصره وقلبه غشو وغشوة وغشوة وغشوة وغشاوة وغشاوة وغشاوة وغاشية وغشية وغشاية وغشاية؛ هذه الثلاث عن اللحياني، أي غطاء. وغاشية القلب وغشاوته: قميصه؛ قال أبو عبيد: في القلب غشاوة وهي الجلدة الملبسة، وربما خرج فؤاد الإنسان والدابة من غشائه، وذلك من فزع يفزعه فيموت مكانه، وكذلك…
11 میں سے آیات 1–11
پھر خدا نے غم ورنج کے بعد تم پر تسلی نازل فرمائی (یعنی) نیند کہ تم میں سے ایک جماعت پر طاری ہو گئی اور کچھ لوگ جن کو جان کے لالے پڑ رہے تھے خدا کے بارے میں ناحق (ایام) کفر کے سے گمان کرتے تھے اور کہتے تھے بھلا ہمارے اختیار کی کچھ بات ہے؟ تم کہہ دو کہ بےشک سب باتیں خدا ہی کے اختیار میں ہیں یہ لوگ (بہت سی باتیں) دلوں میں مخفی رکھتے ہیں جو تم پر ظاہر نہیں کرتے تھے کہتے تھے کہ ہمارے بس کی بات ہوتی تو ہم یہاں قتل ہی نہ کیے جاتے کہہ دو کہ اگر تم اپنے گھروں میں بھی ہوتے تو جن کی تقدیر میں مارا جانا لکھا تھا وہ اپنی اپنی قتل گاہوں کی طرف ضرور نکل آتے اس سے غرض یہ تھی کہ خدا تمہارے سینوں کی باتوں کو آزمائے اور جو کچھ تمہارے دلوں میں ہے اس کو خالص اور صاف کر دے اور خدا دلوں کی باتوں سے خوب واقف ہے
سورہ آلِ عمران، آیت 3:154ان کے کرتے گندھک کے ہوں گے اور ان کے مونہوں کو آگ لپیٹ رہی ہوگی
سورہ ابراہیم، آیت 14:50پھر فرعون نے اپنے لشکر کے ساتھ ان کا تعاقب کیا تو دریا (کی موجوں) نے ان پر چڑھ کر انہیں ڈھانک لیا (یعنی ڈبو دیا)
سورہ طٰہٰ، آیت 20:78یا (ان کے اعمال کی مثال ایسی ہے) جیسے دریائے عمیق میں اندھیرے جس پر لہر چڑھی چلی آتی ہو اور اس کے اوپر اور لہر (آرہی ہو) اور اس کے اوپر بادل ہو، غرض اندھیرے ہی اندھیرے ہوں، ایک پر ایک (چھایا ہوا) جب اپنا ہاتھ نکالے تو کچھ نہ دیکھ سکے۔ اور جس کو خدا روشنی نہ دے اس کو (کہیں بھی) روشنی نہیں (مل سکتی)
سورہ نور، آیت 24:40جس دن عذاب اُن کو اُن کے اُوپر سے اور نیچے سے ڈھانک لے گا اور (خدا) فرمائے گا کہ جو کام تم کیا کرتے تھے (اب) اُن کا مزہ چکھو
سورہ عنکبوت، آیت 29:55اور جب اُن پر (دریا کی) لہریں سائبانوں کی طرح چھا جاتی ہیں تو خدا کو پکارنے (اور) خالص اس کی عبادت کرنے لگتے ہیں پھر جب وہ اُن کو نجات دے کر خشکی پر پہنچا دیتا ہے تو بعض ہی انصاف پر قائم رہتے ہیں۔ اور ہماری نشانیوں سے وہی انکار کرتے ہیں جو عہد شکن اور ناشکرے ہیں
سورہ لقمان، آیت 31:32(یہ اس لئے کہ) تمہارے بارے میں بخل کرتے ہیں۔ پھر جب ڈر (کا وقت) آئے تو تم ان کو دیکھو کہ تمہاری طرف دیکھ رہے ہیں (اور) اُن کی آنکھیں (اسی طرح) پھر رہی ہیں جیسے کسی کو موت سے غشی آرہی ہو۔ پھر جب خوف جاتا رہے تو تیز زبانوں کے ساتھ تمہارے بارے میں زبان درازی کریں اور مال میں بخل کریں۔ یہ لوگ (حقیقت میں) ایمان لائے ہی نہ تھے تو خدا نے ان کے اعمال برباد کر دیئے۔ اور یہ خدا کو آسان تھا
سورہ احزاب، آیت 33:19جو لوگوں پر چھا جائے گا۔ یہ درد دینے والا عذاب ہے
سورہ دخان، آیت 44:11جب کہ اس بیری پر چھا رہا تھا جو چھا رہا تھا
سورہ نجم، آیت 53:16اور رات کی جب اُسے چھپا لے
سورہ شمس، آیت 91:4رات کی قسم جب (دن کو) چھپالے
سورہ لیل، آیت 92:1