مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ طٰہٰ، آیت 81

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٨١﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

كلوا من طيبات ما رزقناكم ولا تطغوا فيه فيحل عليكم غضبي ومن يحلل عليه غضبي فقد هوى

(اور حکم دیا کہ) جو پاکیزہ چیزیں ہم نے تم کو دی ہیں ان کو کھاؤ۔ اور اس میں حد سے نہ نکلنا۔ ورنہ تم پر میرا غضب نازل ہوگا۔ اور جس پر میرا غضب نازل ہوا وہ ہلاک ہوگیا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 135 میں سے آیت 81
  • پارہ 16
  • صفحہ 317

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یہ حق تعالیٰ بنی اسرائیل کو نصیحت فرماتے ہیں کہ دیکھو ہم نے تم پر کیسے کیسے احسان و انعام کئے چاہئے کہ ان کا حق ادا کرو ۔ کیا یہ تھوڑی بات ہےکہ ایسے سخت جابر و قاہر دشمن کے ہاتھوں سے تم کو نجات دی اور اس کو کیسے عبرتناک طریقہ سے تمہاری آنکھوں کے سامنے ہلاک کیا۔ پھر بتوسط حضرت موسٰیؑ کے تم سے وعدہ ٹھہرا کہ مصر سے شام کو جاتے ہوئے کوہ "طور" کا جو مبارک و میمون حصہ داہنے ہاتھ پڑتا ہے وہاں آؤ تو تم کو "تورات" عطا کی…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. كُلُوا۟کھاؤkulū
  2. مِنسےmin
  3. طَيِّبَـٰتِپاکیزہ چیزوں میں سےṭayyibāti
  4. مَاجوmā
  5. رَزَقْنَـٰكُمْرزق دیں ہم نے تم کوrazaqnākum
  6. وَلَااور نہwalā
  7. تَطْغَوْا۟سرکشی کروtaṭghaw
  8. فِيهِاس میںfīhi
  9. فَيَحِلَّورنہ ٹوٹ پڑے گا۔ اتر آئے گاfayaḥilla
  10. عَلَيْكُمْتم پرʿalaykum
  11. غَضَبِى ۖمیرا غضبghaḍabī
  12. وَمَناور جو کہwaman
  13. يَحْلِلْنازل ہواyaḥlil
  14. عَلَيْهِاس پرʿalayhi
  15. غَضَبِىمیرا غضبghaḍabī
  16. فَقَدْتو تحقیقfaqad
  17. هَوَىٰوہ ہلاک ہوگیاhawā

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں