تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
نوح علیہ السلام ساڑھے نو سو برس تک قوم کو سمجھاتے رہے ۔ اتنی طویل مدت میں سخت زہرہ گداز سختیاں اٹھائیں ، آخر دعا کی اِنِّیْ مَغْلُوْب ٌ فَانْتَصِرْ (قمر رکوع۱) اور رَبِّ لَا تذرْ عَلیَ الْاَرْضِ مِنَ الْکَافِرین دَیّارًا (نوح رکوع۲) حق تعالیٰ نے دعا قبول فرمائی۔ کافروں کو طوفان سےغرق کر دیا اور نوحؑ کو ہمراہیوں کےطوفان کی گھبراہٹ اور کفار کی ایذا دہی سے بچا لیا ۔ ان کا مفصل قصہ پہلے گذر چکا۔
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں