مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نور، آیت 58

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٥٨﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

يا ايها الذين امنوا ليستاذنكم الذين ملكت ايمانكم والذين لم يبلغوا الحلم منكم ثلاث مرات من قبل صلاة الفجر وحين تضعون ثيابكم من الظهيرة ومن بعد صلاة العشاء ثلاث عورات لكم ليس عليكم ولا عليهم جناح بعدهن طوافون عليكم بعضكم على بعض كذلك يبين الله لكم الايات والله عليم حكيم

مومنو! تمہارے غلام لونڈیاں اور جو بچّے تم میں سے بلوغ کو نہیں پہنچے تین دفعہ یعنی (تین اوقات میں) تم سے اجازت لیا کریں۔ (ایک تو) نماز صبح سے پہلے اور (دوسرے گرمی کی دوپہر کو) جب تم کپڑے اتار دیتے ہو۔ اور تیسرے عشاء کی نماز کے بعد۔ (یہ) تین (وقت) تمہارے پردے (کے) ہیں ان کے (آگے) پیچھے (یعنی دوسرے وقتوں میں) نہ تم پر کچھ گناہ ہے اور نہ ان پر۔ کہ کام کاج کے لئے ایک دوسرے کے پاس آتے رہتے ہو۔ اس طرح خدا اپنی آیتیں تم سے کھول کھول کر بیان فرماتا ہے اور خدا بڑا علم والا اور بڑا حکمت والا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 64 میں سے آیت 58
  • پارہ 18
  • صفحہ 357

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی لونڈی غلام، چار رکوع پہلے مسئلہ استیذان (اجازت لینے) کا ذکر تھا۔ یہ اسی کا تتمہ ہے درمیان میں خاص خاص منابستوں سے دوسرے مضامیں آ گئے۔ ان تین وقتوں میں عمومًا زائد کپڑے اتار دیے جاتے ہیں یا سونے جاگنے کا لباس تبدیل کیا جاتا ہے اور بیوی کے ساتھ مخالطت بھی بیشتر ان ہی اوقات میں ہوتی ہے کبھی فجر سے قبل یا دوپہر کے وقت آدمی غسل کرنے کا ارادہ کرتا ہے اور چاہتا ہے کہ کوئی مطلع نہ ہو۔ اس لئے حکم دیا کہ ان تین وقتوں میں…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. يَـٰٓأَيُّهَااےyāayyuhā
  2. ٱلَّذِينَوہ لوگوalladhīna
  3. ءَامَنُوا۟جو ایمان لائے ہوāmanū
  4. لِيَسْتَـْٔذِنكُمُچاہیے کہ اجازت طلب کریں تم سےliyastadhinkumu
  5. ٱلَّذِينَوہ لوگalladhīna
  6. مَلَكَتْمالک ہوئےmalakat
  7. أَيْمَـٰنُكُمْجن کے تمہارے دائیں ہاتھ (غلام)aymānukum
  8. وَٱلَّذِينَاور وہ لوگwa-alladhīna
  9. لَمْنہیںlam
  10. يَبْلُغُوا۟پہنچےyablughū
  11. ٱلْحُلُمَبلوغت کوl-ḥuluma
  12. مِنكُمْتم میں سےminkum
  13. ثَلَـٰثَتینthalātha
  14. مَرَّٰتٍۢ ۚاوقات( تین) بارmarrātin
  15. مِّنسےmin
  16. قَبْلِپہلےqabli
  17. صَلَوٰةِنمازṣalati
  18. ٱلْفَجْرِفجر سےl-fajri
  19. وَحِينَاور جس وقتwaḥīna
  20. تَضَعُونَتم اتار رکھتے ہوtaḍaʿūna
  21. ثِيَابَكُماپنے کپڑےthiyābakum
  22. مِّنَکےmina
  23. ٱلظَّهِيرَةِدوپہر کے وقتl-ẓahīrati
  24. وَمِنۢاور کےwamin
  25. بَعْدِبعدbaʿdi
  26. صَلَوٰةِنمازṣalati
  27. ٱلْعِشَآءِ ۚعشاء (کے)l-ʿishāi
  28. ثَلَـٰثُتینthalāthu
  29. عَوْرَٰتٍۢپردے (کے) وقت ہیںʿawrātin
  30. لَّكُمْ ۚتمہارے لیےlakum
  31. لَيْسَنہیں ہےlaysa
  32. عَلَيْكُمْتم پرʿalaykum
  33. وَلَااور نہ ہےwalā
  34. عَلَيْهِمْان پرʿalayhim
  35. جُنَاحٌۢکوئی گناہjunāḥun
  36. بَعْدَهُنَّ ۚان کے بعد (اوقات کے بعد)baʿdahunna
  37. طَوَّٰفُونَکثرت سے آنے جانے والے ہیںṭawwāfūna
  38. عَلَيْكُمتم پرʿalaykum
  39. بَعْضُكُمْتم میں سے بعضbaʿḍukum
  40. عَلَىٰپرʿalā
  41. بَعْضٍۢ ۚبعض (پر)baʿḍin
  42. كَذَٰلِكَاسی طرحkadhālika
  43. يُبَيِّنُبیان کرتا ہےyubayyinu
  44. ٱللَّهُاللہl-lahu
  45. لَكُمُتمہارے لیےlakumu
  46. ٱلْـَٔايَـٰتِ ۗآیاتl-āyāti
  47. وَٱللَّهُاور اللہ تعالیٰwal-lahu
  48. عَلِيمٌعلم والا ہےʿalīmun
  49. حَكِيمٌۭحکمت والا ہےḥakīmun

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں