تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی تو وہ ہی نہیں جس کو ہم نے اپنے گھر میں بڑے نازونعم سے پالا پوسا اور پرورش کر کے اتنا بڑا کیا اب تیرا یہ دماغ ہو گیا کہ ہم ہی سے مطالبات کرتا اور اپنی بزرگی منواتا ہے۔ اتنے برسوں تک کبھی یہ دعوے نہ کئے، اب یہاں سے نکلتے ہی رسول بن گئے۔
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں