مواد پر جائیں
Quran Maqasid

وَلِيد

قرآن میں وليد

معنی: لڑکے

وليد قرآن کی 5 سورتوں کی 7 آیات میں 7 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
7
آیات
7
سورتیں
5
مادّہ
و ل د

وَلِيد

اسم · 7 بار

معنی: لڑکے · دوسرے تراجم: اور بچوں میں سے, اوربچوں میں سے, بچوں اور جو بھی, بچپنے میں

قرآن میں صورتیں

  • وَٱلْوِلْدَٰنِ ×2
  • ٱلْوِلْدَٰنِ ×2
  • وِلْدَٰنٌ ×2
  • وَلِيدًا ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

الولد: المولود. يقال للواحد والجمع والصغير والكبير. قال الله تعالى: فإن لم يكن له ولد

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

الواو واللام والدال: أصل صحيح، وهو دليل النجل والنسل، ثم يقاس عليه غيره. من ذلك الولد، وهو للواحد والجميع، ويقال للواحد ولد أيضا. والوليدة الأنثى، والجمع ولائد. وتولد الشيء عن الشيء: حصل عنه. واللدة نقصانه الواو لأن أصله ولدة.

معجم مقاييس اللغة — ابن فارس
مادّہ و ل د پر مکمل اندراجات

وليد والی آیات

7 میں سے آیات 1–7

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور تم کو کیا ہوا ہے کہ خدا کی راہ میں اور اُن بےبس مردوں اور عورتوں اور بچوں کی خاطر نہیں لڑتے جو دعائیں کیا کرتے ہیں کہ اے پروردگار ہم کو اس شہر سے جس کے رہنے والے ظالم ہیں نکال کر کہیں اور لے جا۔ اور اپنی طرف سے کسی کو ہمارا حامی بنا۔ اور اپنی ہی طرف سے کسی کو ہمارا مددگار مقرر فرما

    سورہ نساء، آیت 4:75
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    ہاں جو مرد اور عورتیں اور بچے بےبس ہیں کہ نہ تو کوئی چارہ کر سکتے ہیں اور نہ رستہ جانتے ہیں

    سورہ نساء، آیت 4:98
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    (اے پیغمبر) لوگ تم سے (یتیم) عورتوں کے بارے میں فتویٰ طلب کرتے ہیں۔ کہہ دو کہ خدا تم کو ان کے (ساتھ نکاح کرنے کے) معاملے میں اجازت دیتا ہے اور جو حکم اس کتاب میں پہلے دیا گیا ہے وہ ان یتیم عورتوں کے بارے میں ہے جن کو تم ان کا حق تو دیتے نہیں اور خواہش رکھتے ہو کہ ان کے ساتھ نکاح کرلو اور (نیز) بیچارے بیکس بچوں کے بارے میں۔ اور یہ (بھی حکم دیتا ہے) کہ یتیموں کے بارے میں انصاف پر قائم رہو۔ اور جو بھلائی تم کرو گے خدا اس کو جانتا ہے

    سورہ نساء، آیت 4:127
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    (فرعون نے موسیٰ سے کہا) کیا ہم نے تم کو کہ ابھی بچّے تھے پرورش نہیں کیا اور تم نے برسوں ہمارے ہاں عمر بسر (نہیں) کی

    سورہ شعراء، آیت 26:18
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    نوجوان خدمت گزار جو ہمیشہ (ایک ہی حالت میں) رہیں گے ان کے آس پاس پھریں گے

    سورہ واقعہ، آیت 56:17
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اگر تم بھی (ان پیغمبروں کو) نہ مانو گے تو اس دن سے کیونکر بچو گے جو بچّوں کو بوڑھا کر دے گا

    سورہ مزمل، آیت 73:17
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ان کے پاس لڑکے آتے جاتے ہوں گے جو ہمیشہ (ایک ہی حالت پر) رہیں گے۔ جب تم ان پر نگاہ ڈالو تو خیال کرو کہ بکھرے ہوئے موتی ہیں

    سورہ دہر، آیت 76:19