مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ قصص، آیت 19

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٩﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

فلما ان اراد ان يبطش بالذي هو عدو لهما قال يا موسى اتريد ان تقتلني كما قتلت نفسا بالامس ان تريد الا ان تكون جبارا في الارض وما تريد ان تكون من المصلحين

جب موسٰی نے ارادہ کیا کہ اس شخص کو جو ان دونوں کا دشمن تھا پکڑ لیں تو وہ (یعنی موسٰی کی قوم کا آدمی) بول اُٹھا کہ جس طرح تم نے کل ایک شخص کو مار ڈالا تھا اسی طرح چاہتے ہو کہ مجھے بھی مار ڈالو۔ تم تو یہی چاہتے ہو کہ ملک میں ظلم وستم کرتے پھرو اور یہ نہیں چاہتے ہو کہ نیکو کاروں میں ہو

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 88 میں سے آیت 19
  • پارہ 20
  • صفحہ 387

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

ہاتھ ڈالنا چاہا اس ظالم پر۔ بول اٹھا مظلوم، جانا کہ زبان سے مجھ پر غصہ کیا ہے، ہاتھ بھی مجھ پر چلائیں گے۔ وہ کل کا خون چھپا رہا تھا کہ کس نے کیا، آج اس کی زبان سے مشہور ہوا۔ (موضح) یعنی زور زبردستی سے قتل کرنا ہی آتا ہے، یہ نہیں کہ سمجھا بجھا کر فریقین میں صلح کرا دے۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. فَلَمَّآتو جبfalammā
  2. أَنْکہan
  3. أَرَادَاس نے ارادہ کیاarāda
  4. أَنکہan
  5. يَبْطِشَپکڑ لےyabṭisha
  6. بِٱلَّذِىاس کو جوbi-alladhī
  7. هُوَوہhuwa
  8. عَدُوٌّۭدشمن تھاʿaduwwun
  9. لَّهُمَاان دونوں کاlahumā
  10. قَالَاس نے کہاqāla
  11. يَـٰمُوسَىٰٓاے موسیٰyāmūsā
  12. أَتُرِيدُکیا تو چاہتا ہےaturīdu
  13. أَنکہan
  14. تَقْتُلَنِىتو مجھ کو قتل کردےtaqtulanī
  15. كَمَاجیسا کہkamā
  16. قَتَلْتَتو نے قتل کیاqatalta
  17. نَفْسًۢاایک نفس کوnafsan
  18. بِٱلْأَمْسِ ۖکلbil-amsi
  19. إِننہیںin
  20. تُرِيدُتو چاہتاturīdu
  21. إِلَّآمگرillā
  22. أَنکہan
  23. تَكُونَتو ہوtakūna
  24. جَبَّارًۭاجبار/ ظالمjabbāran
  25. فِىمیںfī
  26. ٱلْأَرْضِزمین (میں)l-arḍi
  27. وَمَااور نہیںwamā
  28. تُرِيدُتو چاہتاturīdu
  29. أَنکہan
  30. تَكُونَہو توtakūna
  31. مِنَسےmina
  32. ٱلْمُصْلِحِينَاصلاح کرنے والوں میں (سے)l-muṣ'liḥīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں