مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ عنکبوت، آیت 17

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٧﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

انما تعبدون من دون الله اوثانا وتخلقون افكا ان الذين تعبدون من دون الله لا يملكون لكم رزقا فابتغوا عند الله الرزق واعبدوه واشكروا له اليه ترجعون

تو تم خدا کو چھوڑ کر بتوں کو پوجتے اور طوفان باندھتے ہو تو جن لوگوں کو تم خدا کے سوا پوجتے ہو وہ تم کو رزق دینے کا اختیار نہیں رکھتے پس خدا ہی کے ہاں سے رزق طلب کرو اور اسی کی عبادت کرو اور اسی کا شکر کرو اسی کی طرف تم لوٹ کر جاؤ گے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 69 میں سے آیت 17
  • پارہ 20
  • صفحہ 398

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی جھوٹے عقیدے تراشتے ہو اور جھوٹے خیالات و اوہام کی پیروی کرتے ہو، چنانچہ اپنے ہاتھوں سے یہ بت بنا کر کھڑے کر لئے ہیں جنہیں جھوٹ موٹ خدا کہنے لگے۔ حضرت شاہ صاحبؒ لکھتے ہیں "اکثر خلق روزی کے پیچھے ایمان دیتی ہے۔ سو جان رکھو کہ اللہ کے سوا روزی کوئی نہیں دیتا وہ ہی دیتا ہے اپنی خوشی کے موافق"۔ لہذا اس کے شکر گذار بنو اور اسی کی بندگی کرو۔ وہیں تم کو لوٹ کر جانا ہے، آخر اس وقت کیا منہ دکھاؤ گے۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. إِنَّمَابیشکinnamā
  2. تَعْبُدُونَتم عبادت کرتے ہوtaʿbudūna
  3. مِنکےmin
  4. دُونِسواdūni
  5. ٱللَّهِاللہ کےl-lahi
  6. أَوْثَـٰنًۭابتوں کیawthānan
  7. وَتَخْلُقُونَاور تم گھڑ رہے ہوwatakhluqūna
  8. إِفْكًا ۚجھوٹif'kan
  9. إِنَّبیشکinna
  10. ٱلَّذِينَوہ ہستیاںalladhīna
  11. تَعْبُدُونَتم عبادت کرتے ہوtaʿbudūna
  12. مِنسےmin
  13. دُونِچھوڑ کر (جن کی)dūni
  14. ٱللَّهِاللہ کوl-lahi
  15. لَانہیںlā
  16. يَمْلِكُونَمالک ہوسکتیںyamlikūna
  17. لَكُمْتمہارے لئےlakum
  18. رِزْقًۭارزق کیriz'qan
  19. فَٱبْتَغُوا۟پس تلاش کروfa-ib'taghū
  20. عِندَپاسʿinda
  21. ٱللَّهِاللہ کےl-lahi
  22. ٱلرِّزْقَرزقl-riz'qa
  23. وَٱعْبُدُوهُاور عبادت کرو اس کیwa-uʿ'budūhu
  24. وَٱشْكُرُوا۟اور شکر ادا کروwa-ush'kurū
  25. لَهُۥٓ ۖاس کاlahu
  26. إِلَيْهِاسی کی طرفilayhi
  27. تُرْجَعُونَتم لوٹائے جاؤ گےtur'jaʿūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں