مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ آلِ عمران، آیت 103

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٠٣﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

واعتصموا بحبل الله جميعا ولا تفرقوا واذكروا نعمت الله عليكم اذ كنتم اعداء فالف بين قلوبكم فاصبحتم بنعمته اخوانا وكنتم على شفا حفرة من النار فانقذكم منها كذلك يبين الله لكم اياته لعلكم تهتدون

اور سب مل کر خدا کی (ہدایت کی رسی) کو مضبوط پکڑے رہنا اور متفرق نہ ہونا اور خدا کی اس مہربانی کو یاد کرو جب تم ایک دوسرے کے دشمن تھے تو اس نے تمہارے دلوں میں الفت ڈال دی اور تم اس کی مہربانی سے بھائی بھائی ہوگئے اور تم آگ کے گڑھے کے کنارے تک پہنچ چکے تھے تو خدا نے تم کو اس سے بچا لیا اس طرح خدا تم کو اپنی آیتیں کھول کھول کر سناتا ہے تاکہ تم ہدایت پاؤ

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 200 میں سے آیت 103
  • پارہ 4
  • صفحہ 63

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی سب مل کر قرآن کو مضبوط تھامے رہو جو خدا کی مضبوط رسی ہے یہ رسی ٹوٹ تو نہیں سکتی ہاں چھوٹ سکتی ہے۔ اگر سب مل کر اس کو پوری قوت سے پکڑے رہو گے، کوئی شیطان شرانگیزی میں کامیاب نہ ہو سکے گا۔ اور انفرادی زندگی کی طرح مسلم قوم کی اجتماعی قوت بھی غیر متزلزل اور ناقابل اختلال ہو جائے گی۔ قرآن کریم سے تمسک کرنا ہی وہ چیز ہے جس سے بکھری ہوئی قوتیں جمع ہوتی ہیں اور ایک مردہ قوم حیات تازہ حاصل کرتی ہے۔ لیکن تمسک بالقرآن کا…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَٱعْتَصِمُوا۟اور مضبوطی سے پکڑ لوwa-iʿ'taṣimū
  2. بِحَبْلِرسی کوbiḥabli
  3. ٱللَّهِاللہ کیl-lahi
  4. جَمِيعًۭاسب کے سبjamīʿan
  5. وَلَااور نہwalā
  6. تَفَرَّقُوا۟ ۚتم تفرقے میں پڑوtafarraqū
  7. وَٱذْكُرُوا۟اور یاد کروwa-udh'kurū
  8. نِعْمَتَنعمت کوniʿ'mata
  9. ٱللَّهِاللہ کیl-lahi
  10. عَلَيْكُمْاپنے اوپر۔ جو تم پر ہےʿalaykum
  11. إِذْجبidh
  12. كُنتُمْتھے تمkuntum
  13. أَعْدَآءًۭدشمنaʿdāan
  14. فَأَلَّفَتو اس نے الفت ڈال دیfa-allafa
  15. بَيْنَدرمیانbayna
  16. قُلُوبِكُمْتمہارے دلوں کےqulūbikum
  17. فَأَصْبَحْتُمتو ہوگئے تمfa-aṣbaḥtum
  18. بِنِعْمَتِهِۦٓساتھ اس کی نعمت کےbiniʿ'matihi
  19. إِخْوَٰنًۭابھائی بھائیikh'wānan
  20. وَكُنتُمْاور تھے تمwakuntum
  21. عَلَىٰاوپرʿalā
  22. شَفَاایک گڑھے کےshafā
  23. حُفْرَةٍۢکنارےḥuf'ratin
  24. مِّنَسےmina
  25. ٱلنَّارِآگl-nāri
  26. فَأَنقَذَكُمتو اس نے بچا لیا تم کوfa-anqadhakum
  27. مِّنْهَا ۗاس سےmin'hā
  28. كَذَٰلِكَاسی طرحkadhālika
  29. يُبَيِّنُبیان کرتا ہےyubayyinu
  30. ٱللَّهُاللہ تعالیٰl-lahu
  31. لَكُمْتمہارے لیےlakum
  32. ءَايَـٰتِهِۦاپنی آیاتāyātihi
  33. لَعَلَّكُمْتاکہ تمlaʿallakum
  34. تَهْتَدُونَتم ہدایت پاؤtahtadūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں