مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ آلِ عمران، آیت 120

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٢٠﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ان تمسسكم حسنة تسؤهم وان تصبكم سيئة يفرحوا بها وان تصبروا وتتقوا لا يضركم كيدهم شيئا ان الله بما يعملون محيط

اگر تمہیں آسودگی حاصل ہو تو ان کو بری لگتی ہے اور اگر رنج پہنچے تو خوش ہوتے ہیں اور اگر تم تکلیفوں کی برداشت اور (ان سے) کنارہ کشی کرتے رہو گے تو ان کا فریب تمھیں کچھ بھی نقصان نہ پہنچا سکے گا یہ جو کچھ کرتے ہیں خدا اس پر احاطہ کیے ہوئے ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 200 میں سے آیت 120
  • پارہ 4
  • صفحہ 65

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

اگر تمہاری ذرا سی بھلائی دیکھتے ہیں مثلًا مسلمانوں کا اتحاد و یک جہتی یا دشمنوں پر غلبہ، تو حسد کی آگ مں بھننے لگتے ہیں۔ اور جہاں تم پر کوئی مصیبت نظر آئی، خوشی کے مارے پھولے نہیں سماتے۔ بھلا ایسی کمینہ قوم سے ہمدردی اور خیر خواہی کی کیا توقع ہو سکتی ہے جو دوستی کا ہاتھ ان کی طرف بڑھایا جائے۔ ممکن تھا کسی کو یہ خیال گذرے کہ جب ہم ان سے دوستانہ تعلقات نہ رکھیں گے تو وہ زیادہ غیظ و غضب میں آ کر ہمارے خلاف تدبیریں کریں…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. إِناگرin
  2. تَمْسَسْكُمْپہنچے تم کو۔ پہنچ جائے تم کوtamsaskum
  3. حَسَنَةٌۭکوئی بھلائیḥasanatun
  4. تَسُؤْهُمْبری لگتی ہے ان کوtasu'hum
  5. وَإِناور اگرwa-in
  6. تُصِبْكُمْپہنچتی ہے تم کوtuṣib'kum
  7. سَيِّئَةٌۭکوئی برائیsayyi-atun
  8. يَفْرَحُوا۟وہ خوش ہوتے ہیںyafraḥū
  9. بِهَا ۖاس پر۔ ساتھ اس کےbihā
  10. وَإِناور اگرwa-in
  11. تَصْبِرُوا۟تم صبر کروtaṣbirū
  12. وَتَتَّقُوا۟اور تقوی کروwatattaqū
  13. لَانہlā
  14. يَضُرُّكُمْنقصان دے گی تم کوyaḍurrukum
  15. كَيْدُهُمْچال ان کیkayduhum
  16. شَيْـًٔا ۗکچھ بھیshayan
  17. إِنَّبیشکinna
  18. ٱللَّهَاللہ تعالیٰl-laha
  19. بِمَاساتھ اس کے جوbimā
  20. يَعْمَلُونَوہ عمل کرتے ہیںyaʿmalūna
  21. مُحِيطٌۭگھیرنے والا ہےmuḥīṭun

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں