مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ آلِ عمران، آیت 161

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٦١﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وما كان لنبي ان يغل ومن يغلل يات بما غل يوم القيامة ثم توفى كل نفس ما كسبت وهم لا يظلمون

اور کبھی نہیں ہوسکتا کہ پیغمبر (خدا) خیانت کریں۔ اور خیانت کرنے والوں کو قیامت کے دن خیانت کی ہوئی چیز (خدا کے روبرو) لاحاضر کرنی ہوگی۔ پھر ہر شخص کو اس کے اعمال کا پورا پورا بدلا دیا جائے گا اور بےانصافی نہیں کی جائے گی

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 200 میں سے آیت 161
  • پارہ 4
  • صفحہ 71

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

اس سے غرض یا تو مسلمانوں کی پوری طرح خاطر جمع کرنا ہے تا یہ وسوسہ نہ لائیں کہ شائد حضرت نے ہم کو بظاہر معاف کر دیا اور دل میں خفا ہیں پھر کبھی خفگی نکالیں گے؟ یہ کام نبیوں کا نہیں کہ دل میں کچھ اور ظاہرمیں کچھ یا مسلمانوں کو سمجھانا ہے کہ حضرت کی عظمت اور عصمت و امانت کو پوری طرح مستحضر رکھیں، آپ کی نسبت کبھی کوئی لغو اور بیہودہ خیال نہ لائیں ۔ مثلًا یہ گمان نہ کریں کہ غنیمت کا کچھ مال چھپا رکھیں گے؟ (العیاذ باللہ)…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَمَااور نہیںwamā
  2. كَانَہے (مناسب)kāna
  3. لِنَبِىٍّکسی نبی کے لیےlinabiyyin
  4. أَنکہan
  5. يَغُلَّ ۚوہ خیانت کرےyaghulla
  6. وَمَناور جو کوئیwaman
  7. يَغْلُلْخیانت کرے گاyaghlul
  8. يَأْتِوہ لے آئے گاyati
  9. بِمَاساتھ اس کے جوbimā
  10. غَلَّاس نے خیانت کیghalla
  11. يَوْمَدنyawma
  12. ٱلْقِيَـٰمَةِ ۚقیامت کےl-qiyāmati
  13. ثُمَّپھرthumma
  14. تُوَفَّىٰپورا پورا دیا جائے گاtuwaffā
  15. كُلُّہرkullu
  16. نَفْسٍۢشخص کوnafsin
  17. مَّاجوmā
  18. كَسَبَتْاس نے کمائی کیkasabat
  19. وَهُمْاور وہwahum
  20. لَانہlā
  21. يُظْلَمُونَظلم کیے جائیں گےyuẓ'lamūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں