مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ آلِ عمران، آیت 40

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٤٠﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

قال رب انى يكون لي غلام وقد بلغني الكبر وامراتي عاقر قال كذلك الله يفعل ما يشاء

زکریا نے کہا اے پروردگار میرے ہاں لڑکا کیونکر پیدا ہوگا کہ میں تو بڈھا ہوگیا ہوں اور میری بیوی بانجھ ہے خدا نے فرمایا اسی طرح خدا جو چاہتا ہے کرتا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 200 میں سے آیت 40
  • پارہ 3
  • صفحہ 55

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی اس کی قدرت و مشیت سلسلہ اسباب کی پابند نہیں۔ گو اس عالم میں اس کی عادت یہ ہے کہ اسباب عادیہ سے مسببات کو پیدا کرے لیکن کبھی کبھی اسباب عادیہ کے خلاف غیر معمولی طریقہ سے کسی چیز کا پیدا کر دینا بھی اس کی خاص عادت ہے۔ اصل یہ ہے کہ مریم صدیقہ کے پاس خوارق عادت طریقہ سے رزق کا پہنچنا اور بہت سے غیر معمولی واقعات کا ظہور پذیر ہونا یہ دیکھ کر مریم کے حجرہ میں بےساختہ حضرت زکریاؑ کا دعا مانگنا، پھر ان کو اور ان کی…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. قَالَکہاqāla
  2. رَبِّاے میرے ربrabbi
  3. أَنَّىٰکیسے۔ کیونکرannā
  4. يَكُونُہوسکتا ہےyakūnu
  5. لِىمیرے لیےlī
  6. غُلَـٰمٌۭکوئی لڑکاghulāmun
  7. وَقَدْحالانکہ تحقیقwaqad
  8. بَلَغَنِىَپہنچا مجھ کوbalaghaniya
  9. ٱلْكِبَرُبڑھاپاl-kibaru
  10. وَٱمْرَأَتِىاور میری بیویwa-im'ra-atī
  11. عَاقِرٌۭ ۖبانجھ ہےʿāqirun
  12. قَالَکہاqāla
  13. كَذَٰلِكَاس طرحkadhālika
  14. ٱللَّهُاللہ تعالیٰl-lahu
  15. يَفْعَلُکرتا ہےyafʿalu
  16. مَاجوmā
  17. يَشَآءُوہ چاہتا ہےyashāu

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں