مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ احزاب، آیت 23

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢٣﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

من المؤمنين رجال صدقوا ما عاهدوا الله عليه فمنهم من قضى نحبه ومنهم من ينتظر وما بدلوا تبديلا

مومنوں میں کتنے ہی ایسے شخص ہیں کہ جو اقرار اُنہوں نے خدا سے کیا تھا اس کو سچ کر دکھایا۔ تو ان میں بعض ایسے ہیں جو اپنی نذر سے فارغ ہوگئے اور بعض ایسے ہیں کہ انتظار کر رہے ہیں اور اُنہوں نے (اپنے قول کو) ذرا بھی نہیں بدلا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 73 میں سے آیت 23
  • پارہ 21
  • صفحہ 421

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی منافقین نے جو عہد کیا تھا پچھلے رکوع میں گذر چکا وَ لَقَدۡ کَانُوۡا عَاہَدُوا اللّٰہَ مِنۡ قَبۡلُ لَا یُوَلُّوۡنَ الۡاَدۡبَارَ اسے توڑ کر بیحیائی کے ساتھ میدان جنگ سے ہٹ گئے ۔ ان کے برعکس کتنے پکے مسلمان ہیں جنہوں نے اپنا عہدوپیمان سچا کر دکھلایا۔ بڑی بڑی سختیوں کے وقت دین کی حمایت اور پیغمبر کی رفاقت سے ایک قدم پیچھے نہیں ہٹایا۔ اللہ و رسول کو جو زبان دے چکے تھے، پہاڑ کی طرح اس پر جمے رہے۔ ان میں سے کچھ تو وہ…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. مِّنَمیں سےmina
  2. ٱلْمُؤْمِنِينَایمان لانے والوںl-mu'minīna
  3. رِجَالٌۭکچھ لوگ ہیںrijālun
  4. صَدَقُوا۟انہوں نے سچ کہا۔ سچا کر دکھایاṣadaqū
  5. مَاجوmā
  6. عَـٰهَدُوا۟انہوں نے عہد کیا تھاʿāhadū
  7. ٱللَّهَاللہ تعالیٰ سےl-laha
  8. عَلَيْهِ ۖاس پرʿalayhi
  9. فَمِنْهُمتو بعض ان میں سےfamin'hum
  10. مَّنوہ ہے جوman
  11. قَضَىٰپوری کرچکاqaḍā
  12. نَحْبَهُۥاپنی نذرnaḥbahu
  13. وَمِنْهُماور بعض ان میں سےwamin'hum
  14. مَّنجوman
  15. يَنتَظِرُ ۖمنتظر ہے۔ انتظار کر رہا ہےyantaẓiru
  16. وَمَااور نہیںwamā
  17. بَدَّلُوا۟بدلا انہوں نےbaddalū
  18. تَبْدِيلًۭابدل دینا (اپنا عہد)tabdīlan

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں