بَلَد
اسم · 14 بارمعنی: ملکوں · دوسرے تراجم: شہر کی, اس شہر کو, زمین کی طرف, اور زمین
قرآن میں صورتیں
- ٱلْبِلَٰدِ ×9
- بَلَدٍ ×2
- بَلَدًا ×1
- لِبَلَدٍ ×1
- وَٱلْبَلَدُ ×1
بَلَد
معنی: ملکوں
بلد قرآن کی 11 سورتوں کی 14 آیات میں 14 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔
معنی: ملکوں · دوسرے تراجم: شہر کی, اس شہر کو, زمین کی طرف, اور زمین
البلد: المكان المحيط المحدود المتأثر باجتماع قطانه وإقامتهم فيه، وجمعه: بلاد وبلدان، قال عز وجل: لا أقسم بهذا البلد [البلد/ 1] ، قيل: يعني به مكة . قال تعالى:
قوله تعالى: ﴿لا أقسم بهذا البلد﴾ [البلد: 1]، يعني بها مكة شرفها الله تعالى. والمعنى: لا أقسم بها ﴿وأنت حل﴾ بها، أي لا يعظمونك حق تعظيمك، ولا يحترمونك حق حرمتك، فأنت كالحلال. وذلك تعظيم له من ربه عز وجل وقيل: معناه وعده بفتحها عليه. وقد أتقنا هذا في غير هذا الموضوع.
14 میں سے آیات 1–14
اور جب ابراہیم نے دعا کی کہ اے پروردگار، اس جگہ کو امن کا شہر بنا اور اس کے رہنے والوں میں سے جو خدا پر اور روزِ آخرت پر ایمان لائیں، ان کے کھانے کو میوے عطا کر، تو خدا نے فرمایا کہ جو کافر ہوگا، میں اس کو بھی کسی قدر متمتع کروں گا، (مگر) پھر اس کو (عذاب) دوزخ کے (بھگتنے کے) لیے ناچار کردوں گا، اور وہ بری جگہ ہے
سورہ بقرہ، آیت 2:126(اے پیغمبر) کافروں کا شہروں میں چلنا پھرنا تمہیں دھوکا نہ دے
سورہ آلِ عمران، آیت 3:196اور وہی تو ہے جو اپنی رحمت (یعنی مینھ) سے پہلے ہواؤں کو خوشخبری (بنا کر) بھیجتا ہے۔ یہاں تک کہ جب وہ بھاری بھاری بادلوں کو اٹھا لاتی ہے تو ہم اس کو ایک مری ہوئی بستی کی طرف ہانک دیتے ہیں۔ پھر بادل سے مینھ برساتے ہیں۔ پھر مینھ سے ہر طرح کے پھل پیدا کرتے ہیں۔ اسی طرح ہم مردوں کو (زمین سے) زندہ کرکے باہر نکال لیں گے۔ (یہ آیات اس لیے بیان کی جاتی ہیں) تاکہ تم نصیحت پکڑو
سورہ اعراف، آیت 7:57جو زمین پاکیزہ (ہے) اس میں سے سبزہ بھی پروردگار کے حکم سے (نفیس ہی) نکلتا ہے اور جو خراب ہے اس میں جو کچھ ہے ناقص ہوتا ہے۔ اسی طرح ہم آیتوں کو شکرگزار لوگوں کے لئے پھیر پھیر کر بیان کرتے ہیں
سورہ اعراف، آیت 7:58اور جب ابراہیم نے دعا کی کہ میرے پروردگار اس شہر کو (لوگوں کے لیے) امن کی جگہ بنا دے۔ اور مجھے اور میری اولاد کو اس بات سے کہ بتوں کی پرستش کرنے لگیں بچائے رکھ
سورہ ابراہیم، آیت 14:35اور (دور دراز) شہروں میں جہاں تم زحمتِ شاقّہ کے بغیر پہنچ نہیں سکتے وہ تمہارے بوجھ اٹھا کر لے جاتے ہیں۔ کچھ شک نہیں کہ تمہارا پروردگار نہایت شفقت والا اور مہربان ہے
سورہ نحل، آیت 16:7اور خدا ہی تو ہے جو ہوائیں چلاتا ہے اور وہ بادل کو اُبھارتی ہیں پھر ہم ان کو ایک بےجان شہر کی طرف چلاتے ہیں۔ پھر اس سے زمین کو اس کے مرنے کے بعد زندہ کردیتے ہیں۔ اسی طرح مردوں کو جی اُٹھنا ہوگا
سورہ فاطر، آیت 35:9خدا کی آیتوں میں وہی لوگ جھگڑتے ہیں جو کافر ہیں۔ تو ان لوگوں کا شہروں میں چلنا پھرنا تمہیں دھوکے میں نہ ڈال دے
سورہ مومن، آیت 40:4اور ہم نے ان سے پہلے کئی اُمتیں ہلاک کر ڈالیں۔ وہ ان سے قوت میں کہیں بڑھ کر تھے وہ شہروں میں گشت کرنے لگے۔ کیا کہیں بھاگنے کی جگہ ہے؟
سورہ ق، آیت 50:36کہ تمام ملک میں ایسے پیدا نہیں ہوئے تھے
سورہ فجر، آیت 89:8یہ لوگ ملکوں میں سرکش ہو رہے تھے
سورہ فجر، آیت 89:11ہمیں اس شہر (مکہ) کی قسم
سورہ بلد، آیت 90:1اور تم اسی شہر میں تو رہتے ہو
سورہ بلد، آیت 90:2اور اس امن والے شہر کی
سورہ تین، آیت 95:3