مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نساء، آیت 172

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٧٢﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

لن يستنكف المسيح ان يكون عبدا لله ولا الملائكة المقربون ومن يستنكف عن عبادته ويستكبر فسيحشرهم اليه جميعا

مسیح اس بات سے عار نہیں رکھتے کہ خدا کے بندے ہوں اور نہ مقرب فرشتے (عار رکھتے ہیں) اور جو شخص خدا کا بندہ ہونے کو موجب عار سمجھے اور سرکشی کرے تو خدا سب کو اپنے پاس جمع کرلے گا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 176 میں سے آیت 172
  • پارہ 6
  • صفحہ 105

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی اللہ کا بندہ ہونا اور اس کی عبادت کرنا اور اس کے حکموں کو بجا لانا تو اعلیٰ درجہ کی شرافت اور عزت ہے حضرت مسیحؑ اور ملائکہ مقربین سےاس نعمت کی قدر اور ضرورت پوچھئے ان کو اس سے کیسے ننگ اور عار آ سکتا ہے البتہ ذلت اور غیرت تو اللہ کے سوا کسی دوسرے کی بندگی میں ہے جیسے نصاریٰ نے حضرت مسیحؑ کو ابن اللہ اور معبود مان لیا اور مشرکین فرشتوں کو اللہ کی بیٹیاں مان کو ان کی اور بتوں کی عبادت کرنے لگے سو ان کے لئے ہمیشہ…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. لَّنہرگز نہیںlan
  2. يَسْتَنكِفَعار سمجھتےyastankifa
  3. ٱلْمَسِيحُمسیحl-masīḥu
  4. أَنکہan
  5. يَكُونَوہ ہوںyakūna
  6. عَبْدًۭابندےʿabdan
  7. لِّلَّهِاللہ ہی کےlillahi
  8. وَلَااور نہwalā
  9. ٱلْمَلَـٰٓئِكَةُوہ جو فرشتے ہیںl-malāikatu
  10. ٱلْمُقَرَّبُونَ ۚجو مقرب ہیں۔ قریبیl-muqarabūna
  11. وَمَناور جو کوئیwaman
  12. يَسْتَنكِفْعار سمجھے گا۔ بیزار ہوگا سےyastankif
  13. عَنْسےʿan
  14. عِبَادَتِهِۦاس کی عبادت (سے)ʿibādatihi
  15. وَيَسْتَكْبِرْاور تکبر کرے گاwayastakbir
  16. فَسَيَحْشُرُهُمْپس عنقریب وہ اکٹھا کرے گا ان کوfasayaḥshuruhum
  17. إِلَيْهِاپنی طرفilayhi
  18. جَمِيعًۭاسب کے سب کوjamīʿan

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں