مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ مومن، آیت 18

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٨﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وانذرهم يوم الازفة اذ القلوب لدى الحناجر كاظمين ما للظالمين من حميم ولا شفيع يطاع

اور ان کو قریب آنے والے دن سے ڈراؤ جب کہ دل غم سے بھر کر گلوں تک آرہے ہوں گے۔ (اور) ظالموں کا کوئی دوست نہ ہوگا اور نہ کوئی سفارشی جس کی بات قبول کی جائے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 85 میں سے آیت 18
  • پارہ 24
  • صفحہ 469

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی خوف اور گھبراہٹ سے دل دھڑک کو گلوں تک پہنچ رہے ہوں گے اور لوگ دونوں ہاتھوں سے انکو پکڑ کر دبائیں گے کہ کہیں سانس کے ساتھ باہر نہ نکل پڑیں۔ یعنی ایسا کوئی سفارشی نہیں ہو گا جسکی بات ضرور ہی مانی جائے۔ سفارش وہ ہی کر سکے گا جسکو اجازت ہو اور اسی کے حق میں کرے گا جس کے لئے پسند ہو۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَأَنذِرْهُمْاور خبردار کرو ان کوwa-andhir'hum
  2. يَوْمَاس دن سےyawma
  3. ٱلْـَٔازِفَةِجو قریب آلگا ہےl-āzifati
  4. إِذِجبidhi
  5. ٱلْقُلُوبُدلl-qulūbu
  6. لَدَىقریب ہوں گےladā
  7. ٱلْحَنَاجِرِحلق کے (قریب ہوں گے) گلے کے (قریب ہوں گے )l-ḥanājiri
  8. كَـٰظِمِينَ ۚخارش۔ غم سے بھرے ہوئےkāẓimīna
  9. مَانہیںmā
  10. لِلظَّـٰلِمِينَظالموں کے لیےlilẓẓālimīna
  11. مِنْکوئیmin
  12. حَمِيمٍۢجگری دوستḥamīmin
  13. وَلَااور نہwalā
  14. شَفِيعٍۢکوئی سفارشیshafīʿin
  15. يُطَاعُجس کی بات مانی جائےyuṭāʿu

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں