مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ مومن، آیت 37

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٣٧﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

اسباب السماوات فاطلع الى اله موسى واني لاظنه كاذبا وكذلك زين لفرعون سوء عمله وصد عن السبيل وما كيد فرعون الا في تباب

(یعنی) آسمانوں کے رستوں پر، پھر موسیٰ کے خدا کو دیکھ لوں اور میں تو اسے جھوٹا سمجھتا ہوں۔ اور اسی طرح فرعون کو اس کے اعمال بد اچھے معلوم ہوتے تھے اور وہ رستے سے روک دیا گیا تھا۔ اور فرعون کی تدبیر تو بےکار تھی

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 85 میں سے آیت 37
  • پارہ 24
  • صفحہ 471

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یہ اس ملعون کی انتہائی بے شرمی اور بیباکی تھی۔ حضرت موسٰیؑ سے شاید اللہ تعالیٰ کی صفت علو وغیرہ کو سن کر یہ قرار دیا ہو گا کہ موسٰیؑ کا خدا آسمان پر رہتا ہے۔ اسی پر یہ استہزاء و تمسخر شروع کردیا۔ سچ ہے چیونٹی کی موت آتی ہے تو پر لگ جاتے ہیں سورہ "قصص" میں اس مقام کی تقریر گذر چکی۔ یعنی دعوئے رسالت میں بھی اور اس دعوے میں بھی کہ سارے جہان کا کوئی اور معبود ہے۔ مجھے تو اپنے سوا دوسرا نظر نہیں آتا۔ کما قال مَا عَلِمۡتُ…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. أَسْبَـٰبَراستوں پرasbāba
  2. ٱلسَّمَـٰوَٰتِآسمان کےl-samāwāti
  3. فَأَطَّلِعَپھر میں جھانک کر دیکھوںfa-aṭṭaliʿa
  4. إِلَىٰٓطرفilā
  5. إِلَـٰهِالہ کےilāhi
  6. مُوسَىٰموسیٰ کےmūsā
  7. وَإِنِّىاور بیشک میںwa-innī
  8. لَأَظُنُّهُۥالبتہ گمان کرتا ہوں اس کوla-aẓunnuhu
  9. كَـٰذِبًۭا ۚجھوٹاkādhiban
  10. وَكَذَٰلِكَاور اسی طرحwakadhālika
  11. زُيِّنَخوبصورت بنایا گیاzuyyina
  12. لِفِرْعَوْنَفرعون کے لیےlifir'ʿawna
  13. سُوٓءُبراsūu
  14. عَمَلِهِۦاس کا عملʿamalihi
  15. وَصُدَّاور وہ روک دیا گیاwaṣudda
  16. عَنِسےʿani
  17. ٱلسَّبِيلِ ۚراستے (سے)l-sabīli
  18. وَمَااور نہیںwamā
  19. كَيْدُچالkaydu
  20. فِرْعَوْنَفرعون کیfir'ʿawna
  21. إِلَّامگرillā
  22. فِىمیںfī
  23. تَبَابٍۢہلاکتtabābin

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں