مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ احقاف، آیت 31

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٣١﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

يا قومنا اجيبوا داعي الله وامنوا به يغفر لكم من ذنوبكم ويجركم من عذاب اليم

اے قوم! خدا کی طرف بلانے والے کی بات قبول کرو اور اس پر ایمان لاؤ۔ خدا تمہارے گناہ بخش دے گا اور تمہیں دکھ دینے والے عذاب سے پناہ میں رکھے گا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 35 میں سے آیت 31
  • پارہ 26
  • صفحہ 506

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی اس کی بات مانو جو اللہ کی طرف بلا رہا ہے اور اسکی رسالت پر یقین کرو۔ یعنی جو گناہ حالت کفر میں کر چکے ہو، اسلام کی برکت سے سب معاف ہو جائیں گے۔ آئندہ سے نیا کھاتہ شروع ہو گا۔ لیکن یاد رہے کہ یہاں ذنوب کا ذکر ہے۔ حقوق العباد کا معاف ہونا اس سے نہیں نکلتا۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. يَـٰقَوْمَنَآاے ہماری قومyāqawmanā
  2. أَجِيبُوا۟جواب دو ۔ دعوت قبول کروajībū
  3. دَاعِىَداعی کی۔ طرف بلانے والے کیdāʿiya
  4. ٱللَّهِاللہ کیl-lahi
  5. وَءَامِنُوا۟اور ایمان لے آؤwaāminū
  6. بِهِۦاس کے ساتھbihi
  7. يَغْفِرْبخش دے گاyaghfir
  8. لَكُمتمہارے لیےlakum
  9. مِّنسےmin
  10. ذُنُوبِكُمْتمہارے گناہوں میں سےdhunūbikum
  11. وَيُجِرْكُماور پناہ دے گا تم کو۔ بچالے گا تم کوwayujir'kum
  12. مِّنْسےmin
  13. عَذَابٍعذاب (سے)ʿadhābin
  14. أَلِيمٍۢدردناکalīmin

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں