مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ محمد، آیت 25

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢٥﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ان الذين ارتدوا على ادبارهم من بعد ما تبين لهم الهدى الشيطان سول لهم واملى لهم

جو لوگ راہ ہدایت ظاہر ہونے کے بعد پیٹھ دے کر پھر گئے۔ شیطان نے (یہ کام) ان کو مزین کر دکھایا اور انہیں طول (عمر کا وعدہ) دیا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 38 میں سے آیت 25
  • پارہ 26
  • صفحہ 509

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی منافقین اسلام کا اقرار کرنے اور اسکی سچائی ظاہر ہو چکنے کے بعد وقت آنے پر اپنے قول و قرار سے پھرے جاتے ہیں۔ اور جہاد میں شرکت نہیں کرتے۔ شیطان نے انکو یہ بات سمجھا دی ہے کہ لڑائی میں نہ جائیں گے تو دیر تک زندہ رہیں گے۔ خواہ مخواہ جا کر مرنے سے کیا فائدہ۔ اور نہ معلوم کیا کچھ سمجھاتا اور دور دراز کے لمبے چوڑے وعدے دیتا ہے۔ وَ مَا یَعِدُہُمُ الشَّیۡطٰنُ اِلَّا غُرُوۡرًا (النساء۔۱۲۰)۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. إِنَّبیشکinna
  2. ٱلَّذِينَوہ لوگalladhīna
  3. ٱرْتَدُّوا۟جو پھرگئےir'taddū
  4. عَلَىٰٓپرʿalā
  5. أَدْبَـٰرِهِماپنی پیٹھوں (پر)adbārihim
  6. مِّنۢکےmin
  7. بَعْدِبعد اس کےbaʿdi
  8. مَاجوmā
  9. تَبَيَّنَواضح ہوگئیtabayyana
  10. لَهُمُان کے لیےlahumu
  11. ٱلْهُدَى ۙہدایتl-hudā
  12. ٱلشَّيْطَـٰنُشیطان نےl-shayṭānu
  13. سَوَّلَآسان کردیاsawwala
  14. لَهُمْان کے لیےlahum
  15. وَأَمْلَىٰاور امیدیں دلائیں ۔ ڈھیل دلائیwa-amlā
  16. لَهُمْان کوlahum

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں