مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ حجرات، آیت 13

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٣﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

يا ايها الناس انا خلقناكم من ذكر وانثى وجعلناكم شعوبا وقبائل لتعارفوا ان اكرمكم عند الله اتقاكم ان الله عليم خبير

لوگو! ہم نے تم کو ایک مرد اور ایک عورت سے پیدا کیا اور تمہاری قومیں اور قبیلے بنائے۔ تاکہ ایک دوسرے کو شناخت کرو۔ اور خدا کے نزدیک تم میں زیادہ عزت والا وہ ہے جو زیادہ پرہیزگار ہے۔ بےشک خدا سب کچھ جاننے والا (اور) سب سے خبردار ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 18 میں سے آیت 13
  • پارہ 26
  • صفحہ 517

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

اکثر غیبت، طعن و تشنیع اور عیب جوئی کا منشاء کبر ہوتا ہے کہ آدمی اپنے کو بڑا اور دوسروں کو حقیر سمجھتا ہے، اس کو بتلاتے ہیں کہ اصل میں انسان کا بڑا چھوٹا یا معزز و حقیر ہونا ذات پات اور خاندان و نسب سے تعلق نہیں رکھتا۔ اسلام کی فضیلت کا معیار: بلکہ جو شخص جس قدر نیک خصلت، مؤدب اور پرہیزگار ہو اسی قدر اللہ کے ہاں معزز و مکرم ہے۔ نسب کی حقیقت تو یہ ہے کہ سارے آدمی ایک مرد اور ایک عورت یعنی آدم و حوا کی اولاد ہیں۔ شیخ،…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. يَـٰٓأَيُّهَااےyāayyuhā
  2. ٱلنَّاسُلوگوl-nāsu
  3. إِنَّابیشک ہم نےinnā
  4. خَلَقْنَـٰكُمپیدا کیا ہم نے تم کوkhalaqnākum
  5. مِّنسےmin
  6. ذَكَرٍۢایک مرد (سے)dhakarin
  7. وَأُنثَىٰاور ایک عورت (سے)wa-unthā
  8. وَجَعَلْنَـٰكُمْاور بنایا ہم نے تم کوwajaʿalnākum
  9. شُعُوبًۭاقوموں میںshuʿūban
  10. وَقَبَآئِلَاور قبیلوں میںwaqabāila
  11. لِتَعَارَفُوٓا۟ ۚتاکہ تم ایک دوسرے کو پہچانوlitaʿārafū
  12. إِنَّبیشکinna
  13. أَكْرَمَكُمْتم میں سب سے زیادہ عزت والاakramakum
  14. عِندَنزدیکʿinda
  15. ٱللَّهِاللہ کے ( وہ ہے )l-lahi
  16. أَتْقَىٰكُمْ ۚجو تم میں سب سے زیادہ متقی ہےatqākum
  17. إِنَّبیشکinna
  18. ٱللَّهَاللہ تعالیٰl-laha
  19. عَلِيمٌعلم والا ہےʿalīmun
  20. خَبِيرٌۭخبر رکھنے والا ہےkhabīrun

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں