مواد پر جائیں
Quran Maqasid

أَكْرَمَ

قرآن میں أكرم

معنی: باعزت رکھ۔ عزت کے ساتھ دے

أكرم قرآن کی 4 سورتوں کی 5 آیات میں 6 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
6
آیات
5
سورتیں
4
مادّہ
ك ر م

أَكْرَمَ

فعل · 4 بار

معنی: باعزت رکھ۔ عزت کے ساتھ دے · دوسرے تراجم: پھر عزت دیتا ہے اس کو, عزت دی مجھ کو, تم عزت دیتے

قرآن میں صورتیں

  • أَكْرِمِى ×1
  • فَأَكْرَمَهُۥ ×1
  • أَكْرَمَنِ ×1
  • تُكْرِمُونَ ×1

أَكْرَم

اسم · 2 بار

معنی: تم میں سب سے زیادہ عزت والا · دوسرے تراجم: بڑا کریم ہے

قرآن میں صورتیں

  • أَكْرَمَكُمْ ×1
  • ٱلْأَكْرَمُ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

الكرم إذا وصف الله تعالى به فهو اسم لإحسانه وإنعامه المتظاهر، نحو قوله: فإن ربي غني كريم

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

قوله تعالى: ﴿ولقد كرمنا بني آدم﴾ [الإسراء: 70]. عن ابن عباس: جعلناهم يأكلون بأيديهم ويتناولون غذائهم بها. وحكي أن أبا يوسف الحنفي رضي الله عنه أكل مع الرشيد يوما فأحضر ملاعق، فقال: يا أمير المؤمنين بلغنا أن جدك عبد الله قال في تفسيره: «جعلنا لهم أيديا يأكلون بها». فترك الملاعق وأخذ بيده. وقيل: جعلناهم منتصبي القامة…

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ ك ر م پر مکمل اندراجات

أكرم والی آیات

5 میں سے آیات 1–5

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور مصر میں جس شخص نے اس کو خریدا اس نے اپنی بیوی سے (جس کا نام زلیخا تھا) کہا کہ اس کو عزت واکرام سے رکھو عجب نہیں کہ یہ ہمیں فائدہ دے یا ہم اسے بیٹا بنالیں۔ اس طرح ہم نے یوسف کو سرزمین (مصر) میں جگہ دی اور غرض یہ تھی کہ ہم ان کو (خواب کی) باتوں کی تعبیر سکھائیں اور خدا اپنے کام پر غالب ہے لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے

    سورہ یوسف، آیت 12:21
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    لوگو! ہم نے تم کو ایک مرد اور ایک عورت سے پیدا کیا اور تمہاری قومیں اور قبیلے بنائے۔ تاکہ ایک دوسرے کو شناخت کرو۔ اور خدا کے نزدیک تم میں زیادہ عزت والا وہ ہے جو زیادہ پرہیزگار ہے۔ بےشک خدا سب کچھ جاننے والا (اور) سب سے خبردار ہے

    سورہ حجرات، آیت 49:13
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    مگر انسان (عجیب مخلوق ہے کہ) جب اس کا پروردگار اس کو آزماتا ہے تو اسے عزت دیتا اور نعمت بخشتا ہے۔ تو کہتا ہے کہ (آہا) میرے پروردگار نے مجھے عزت بخشی

    سورہ فجر، آیت 89:15
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    نہیں بلکہ تم لوگ یتیم کی خاطر نہیں کرتے

    سورہ فجر، آیت 89:17
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    پڑھو اور تمہارا پروردگار بڑا کریم ہے

    سورہ علق، آیت 96:3