مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ حشر، آیت 24

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢٤﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

هو الله الخالق البارئ المصور له الاسماء الحسنى يسبح له ما في السماوات والارض وهو العزيز الحكيم

وہی خدا (تمام مخلوقات کا) خالق۔ ایجاد واختراع کرنے والا صورتیں بنانے والا اس کے سب اچھے سے اچھے نام ہیں۔ جتنی چیزیں آسمانوں اور زمین میں ہیں سب اس کی تسبیح کرتی ہیں اور وہ غالب حکمت والا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 24 میں سے آیت 24
  • پارہ 28
  • صفحہ 548

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

"خالق" و "باری" کے فرق کی طرف ہم نے سورۃ "بنی اسرائیل" کی آیت وَ یَسۡـَٔلُوۡنَکَ عَنِ الرُّوۡحِ ؕ قُلِ الرُّوۡحُ مِنۡ اَمۡرِ رَبِّیۡ (بنی اسرائیل۔۸۵) الخ کے فوائد میں کچھ اشارہ کیا ہے۔ یعنی جیسا کہ نطفہ پر انسان کی تصویر کھینچ دی۔ یعنی وہ نام جو اعلیٰ درجہ کی خوبیوں اور کمالات پر دلالت کرتے ہیں۔ یعنی زبانِ حال سے یا قال سے بھی جس کو ہم نہیں سمجھتے۔ تمام کمالات و صفاتِ الہٰیہ کا مرجع ان دو صفتوں "عزیز" اور "حکیم" کی…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. هُوَوہhuwa
  2. ٱللَّهُاللہl-lahu
  3. ٱلْخَـٰلِقُخالق ہےl-khāliqu
  4. ٱلْبَارِئُپیدا کرنے والا ہےl-bāri-u
  5. ٱلْمُصَوِّرُ ۖتصویر گری کرنے والا ہےl-muṣawiru
  6. لَهُاسی کے لیےlahu
  7. ٱلْأَسْمَآءُنام ہیںl-asmāu
  8. ٱلْحُسْنَىٰ ۚاچھے اچھےl-ḥus'nā
  9. يُسَبِّحُتسبیح کررہے ہیںyusabbiḥu
  10. لَهُۥاس کے لیےlahu
  11. مَاجو بھیmā
  12. فِىمیںfī
  13. ٱلسَّمَـٰوَٰتِآسمانوں (میں) ہیںl-samāwāti
  14. وَٱلْأَرْضِ ۖاور زمین میںwal-arḍi
  15. وَهُوَاور وہwahuwa
  16. ٱلْعَزِيزُزبردست ہےl-ʿazīzu
  17. ٱلْحَكِيمُحکمت والا ہےl-ḥakīmu

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں