مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ حشر، آیت 23

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢٣﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

هو الله الذي لا اله الا هو الملك القدوس السلام المؤمن المهيمن العزيز الجبار المتكبر سبحان الله عما يشركون

وہی خدا ہے جس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں۔ بادشاہ (حقیقی) پاک ذات (ہر عیب سے) سلامتی امن دینے والا نگہبان غالب زبردست بڑائی والا۔ خدا ان لوگوں کے شریک مقرر کرنے سے پاک ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 24 میں سے آیت 23
  • پارہ 28
  • صفحہ 548

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی سب نقائص اور کمزوریوں سے پاک، اور سب عیوب و آفات سے سالم، نہ کوئی برائی اس کی بارگاہ تک پہنچی نہ پہنچے۔ "مومن " کا ترجمہ "امان دینے والا" کیا ہے۔ اور بعض مفسّرین کے نزدیک "مصدق" کے معنی ہیں یعنی اپنی اور اپنے پیغمبروں کی قولًا و فعلًا تصدیق کرنے والا۔ یا مومنین کے ایمان پر مہر تصدیق ثبت کرنے والا۔ یعنی اس کی ذات و صفات اور افعال میں کوئی شریک نہیں ہوسکتا۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. هُوَوہhuwa
  2. ٱللَّهُاللہl-lahu
  3. ٱلَّذِىوہ ذات ہےalladhī
  4. لَآنہیںlā
  5. إِلَـٰهَکوئی الہ برحقilāha
  6. إِلَّامگرillā
  7. هُوَوہیhuwa
  8. ٱلْمَلِكُبادشاہl-maliku
  9. ٱلْقُدُّوسُبہت مقدسl-qudūsu
  10. ٱلسَّلَـٰمُسراسر سلامتیl-salāmu
  11. ٱلْمُؤْمِنُامن دینے والاl-mu'minu
  12. ٱلْمُهَيْمِنُنگہبانl-muhayminu
  13. ٱلْعَزِيزُزبردستl-ʿazīzu
  14. ٱلْجَبَّارُبزور حکم نافذ کرنے والاl-jabāru
  15. ٱلْمُتَكَبِّرُ ۚبڑا ہو کر رہنے والاl-mutakabiru
  16. سُبْحَـٰنَپاک ہےsub'ḥāna
  17. ٱللَّهِاللہl-lahi
  18. عَمَّااس سے جوʿammā
  19. يُشْرِكُونَوہ شریک ٹھہراتےyush'rikūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں