مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ انعام، آیت 100

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٠٠﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وجعلوا لله شركاء الجن وخلقهم وخرقوا له بنين وبنات بغير علم سبحانه وتعالى عما يصفون

اور ان لوگوں نے جنوں کو خدا کا شریک ٹھہرایا۔ حالانکہ ان کو اسی نے پیدا کیا اور بےسمجھے (جھوٹ بہتان) اس کے لئے بیٹے اور بیٹیاں بنا کھڑی کیں وہ ان باتوں سے جو اس کی نسبت بیان کرتے ہیں پاک ہے اور (اس کی شان ان سے) بلند ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 165 میں سے آیت 100
  • پارہ 7
  • صفحہ 140

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یا تو جن سے مراد یہاں شیاطین ہیں چونکہ کفر و شرک کا ارتکاب شیطان کے اغواء سے ہوتا ہے اس لئے اس کے اغواء و اضلال سے غیر اللہ کی عبادت کرنا گویا اسی کی عبادت ہوئی۔ ابراہیمؑ نے بت پرستی کا رد کرتے ہوئےفرمایا یٰۤاَبَتِ لَا تَعۡبُدِ الشَّیۡطٰنَ (مریم۔۴۴) دوسری جگہ ارشاد ہے اَلَمۡ اَعۡہَدۡ اِلَیۡکُمۡ یٰبَنِیۡۤ اٰدَمَ اَنۡ لَّا تَعۡبُدُوا الشَّیۡطٰنَ (یٰس۔۶۰) (ملائکہ قیامت میں فرمائیں گے۔ قَالُوۡا سُبۡحٰنَکَ اَنۡتَ…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَجَعَلُوا۟اور انہوں نے بنا لیےwajaʿalū
  2. لِلَّهِاللہ کے لیےlillahi
  3. شُرَكَآءَکچھ شریکshurakāa
  4. ٱلْجِنَّجنہوں میں سےl-jina
  5. وَخَلَقَهُمْ ۖحالانکہ اس نے پیدا کیا ان کوwakhalaqahum
  6. وَخَرَقُوا۟اور انہوں نے تراش لیےwakharaqū
  7. لَهُۥاس کے لیےlahu
  8. بَنِينَبیٹےbanīna
  9. وَبَنَـٰتٍۭاور بیٹیاںwabanātin
  10. بِغَيْرِبغیرbighayri
  11. عِلْمٍۢ ۚعلم کےʿil'min
  12. سُبْحَـٰنَهُۥپاک ہے وہsub'ḥānahu
  13. وَتَعَـٰلَىٰاور بلند ہےwataʿālā
  14. عَمَّااس سے جوʿammā
  15. يَصِفُونَوہ وصف بیان کرتے ہیںyaṣifūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں