مواد پر جائیں
Quran Maqasid

تَظاهَرُ

قرآن میں تظاهر

معنی: تم غلبہ پاتے ہو/ تم چڑھائی کرتے ہو

تظاهر قرآن کی 2 سورتوں کی 2 آیات میں 2 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
2
آیات
2
سورتیں
2
مادّہ
ظ ه ر

تَظاهَرُ

فعل · 2 بار

معنی: تم غلبہ پاتے ہو/ تم چڑھائی کرتے ہو · دوسرے تراجم: تم ایک دوسرے کی مدد کرو گی

قرآن میں صورتیں

  • تَظَٰهَرُونَ ×1
  • تَظَٰهَرَا ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

الظهر الجارحة، وجمعه ظهور. قال عز وجل:

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

قوله تعالى: ﴿وإن تظاهرا عليه﴾ [التحريم: 4] أي تعاونا. يقال: ظاهرته أي عاونته. قال تعالى: ﴿وأنزل الذين ظاهروهم﴾ [الأحزاب: 26] أي عاونوهم. وأصل ذلك من الظهر الذي هو الجارحة، لأن المعاون يساعد صاحبه بجوارحه وأقواها ظهره. ثم جعل عبارة عن كل معاونة وإن كانت بغير الظهر حتى باللسان. قوله: ﴿وكان الكافر على ربه ظهيرا﴾…

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ ظ ه ر پر مکمل اندراجات

تظاهر والی آیات

2 میں سے آیات 1–2

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    پھر تم وہی ہو کہ اپنوں کو قتل بھی کر دیتے ہو اور اپنے میں سے بعض لوگوں پر گناہ اور ظلم سے چڑھائی کرکے انہیں وطن سے نکال بھی دیتے ہو، اور اگر وہ تمہارے پاس قید ہو کر آئیں تو بدلہ دے کر ان کو چھڑا بھی لیتے ہو، حالانکہ ان کا نکال دینا ہی تم کو حرام تھا۔ (یہ) کیا (بات ہے کہ) تم کتابِ (خدا) کے بعض احکام کو تو مانتے ہو اور بعض سے انکار کئے دیتے ہو، تو جو تم میں سے ایسی حرکت کریں، ان کی سزا اس کے سوا اور کیا ہو سکتی ہے کہ دنیا کی زندگی میں تو رسوائی ہو اور قیامت کے دن سخت سے سخت عذاب میں ڈال دیئے جائیں اور جو کام تم کرتے ہو، خدا ان سے غافل نہیں

    سورہ بقرہ، آیت 2:85
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اگر تم دونوں خدا کے آگے توبہ کرو (تو بہتر ہے کیونکہ) تمہارے دل کج ہوگئے ہیں۔ اور اگر پیغمبر (کی ایذا) پر باہم اعانت کرو گی تو خدا اور جبریل اور نیک کردار مسلمان ان کے حامی (اور دوستدار) ہیں۔ اور ان کے علاوہ (اور) فرشتے بھی مددگار ہیں

    سورہ تحریم، آیت 66:4