مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ حاقہ، آیت 24

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢٤﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

كلوا واشربوا هنيئا بما اسلفتم في الايام الخالية

جو (عمل) تم ایام گزشتہ میں آگے بھیج چکے ہو اس کے صلے میں مزے سے کھاؤ اور پیو

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 52 میں سے آیت 24
  • پارہ 29
  • صفحہ 567

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی دنیا میں تم نے اللہ کے واسطے اپنے نفس کی خواہشوں کو روکا تھا اور بھوک پیاس وغیرہ کی تکلیفیں اٹھائی تھیں، آج کوئی روک ٹوک نہیں، خوب رچ پچ کر کھاؤ پیو، نہ طبیعت منغّض ہوگی نہ بدہضمی نہ بیماری نہ زوال کاکھٹکا۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. كُلُوا۟کھاؤkulū
  2. وَٱشْرَبُوا۟اور پیوwa-ish'rabū
  3. هَنِيٓـًٔۢامزے سےhanīan
  4. بِمَآبوجہ اس کےbimā
  5. أَسْلَفْتُمْجو کرچکے تمaslaftum
  6. فِىمیںfī
  7. ٱلْأَيَّامِدنوںl-ayāmi
  8. ٱلْخَالِيَةِگذشتہl-khāliyati

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں