مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ اعراف، آیت 195

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٩٥﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

الهم ارجل يمشون بها ام لهم ايد يبطشون بها ام لهم اعين يبصرون بها ام لهم اذان يسمعون بها قل ادعوا شركاءكم ثم كيدون فلا تنظرون

بھلا ان کے پاؤں ہیں جن سے چلیں یا ہاتھ ہیں جن سے پکڑیں یا آنکھیں ہیں جن سے دیکھیں یا کان ہیں جن سے سنیں؟ کہہ دو کہ اپنے شریکوں کو بلالو اور میرے بارے میں (جو) تدبیر (کرنی ہو) کرلو اور مجھے کچھ مہلت بھی نہ دو (پھر دیکھو کہ وہ میرا کیا کرسکتے ہیں)

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 206 میں سے آیت 195
  • پارہ 9
  • صفحہ 175

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

جن بتوں کو تم نے معبود ٹھہرایا ہے اور خدائی کا حق دیا ہے وہ تمہارے کام تو کیا آتے خود اپنی حفاظت پر بھی قادر نہیں اور باوجود مخلوق ہونے کے ان کمالات سے محروم ہیں جن سے کسی مخلوق کو دوسری پر تفوق و امتیاز حاصل ہو سکتا ہے۔ گو ان کے ظاہری ہاتھ، پاؤں، آنکھ، کان سب کچھ تم بناتے ہو لیکن ان اعضاء میں وہ قوتیں نہیں جن سے انہیں اعضاء کہا جا سکے۔ نہ تمہارے پکارنے سے مصنوعی پاؤں سے چل کر آسکتے ہیں۔ نہ ہاتھوں سے کوئی چیز پکڑ…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. أَلَهُمْکیا ان کے لیےalahum
  2. أَرْجُلٌۭپاؤں ہیںarjulun
  3. يَمْشُونَکہ وہ چلتے ہیںyamshūna
  4. بِهَآ ۖان کے ساتھbihā
  5. أَمْیاam
  6. لَهُمْان کے لیےlahum
  7. أَيْدٍۢہاتھ ہیںaydin
  8. يَبْطِشُونَکہ وہ پکڑتے ہوںyabṭishūna
  9. بِهَآ ۖساتھ ان کےbihā
  10. أَمْیاam
  11. لَهُمْان کے لیےlahum
  12. أَعْيُنٌۭآنکھیں ہیںaʿyunun
  13. يُبْصِرُونَکہ وہ دیکھتے ہوںyub'ṣirūna
  14. بِهَآ ۖساتھ ان کےbihā
  15. أَمْیاam
  16. لَهُمْان کے لیےlahum
  17. ءَاذَانٌۭکان ہیںādhānun
  18. يَسْمَعُونَکہ وہ سنتے ہوںyasmaʿūna
  19. بِهَا ۗساتھ ان کےbihā
  20. قُلِکہیےquli
  21. ٱدْعُوا۟کہ پکاروid'ʿū
  22. شُرَكَآءَكُمْاپنے شریکوں کوshurakāakum
  23. ثُمَّپھرthumma
  24. كِيدُونِچال چلو میرے خلافkīdūni
  25. فَلَاپھر نہfalā
  26. تُنظِرُونِتم مہلت دو مجھ کوtunẓirūni

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں