مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ اعراف، آیت 33

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٣٣﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

قل انما حرم ربي الفواحش ما ظهر منها وما بطن والاثم والبغي بغير الحق وان تشركوا بالله ما لم ينزل به سلطانا وان تقولوا على الله ما لا تعلمون

کہہ دو کہ میرے پروردگار نے تو بےحیائی کی باتوں کو ظاہر ہوں یا پوشیدہ اور گناہ کو اور ناحق زیادتی کرنے کو حرام کیا ہے۔ اور اس کو بھی کہ تم کسی کو خدا کا شریک بناؤ جس کی اس نے کوئی سند نازل نہیں کی اور اس کو بھی کہ خدا کے بارے میں ایسی باتیں کہو جن کا تمہیں کچھ علم نہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 206 میں سے آیت 33
  • پارہ 8
  • صفحہ 154

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

"اثم" سےعام گناہ مراد ہیں اور بعض مخصوص گناہوں کو مناسبت مقام یا اہمیت کی وجہ سے بیان فرما دیا اور بعض کے نزدیک "اثم" وہ گناہ ہے جس کا تعلق گناہ کرنے والےکے سوا دوسرے لوگوں سے نہ ہو۔ واللہ اعلم۔ جیسا کے فحشاء کے متعلق کہتے تھے "واللہ امرنا بھا"

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. قُلْکہہ دیجئےqul
  2. إِنَّمَابیشکinnamā
  3. حَرَّمَحرام کیاḥarrama
  4. رَبِّىَمیرے رب نےrabbiya
  5. ٱلْفَوَٰحِشَفواحش کو/ بےحیائی کوl-fawāḥisha
  6. مَاجوmā
  7. ظَهَرَظاہر ہوẓahara
  8. مِنْهَااس میں سےmin'hā
  9. وَمَااور جوwamā
  10. بَطَنَچھپا ہوا ہوbaṭana
  11. وَٱلْإِثْمَاور گناہ کوwal-ith'ma
  12. وَٱلْبَغْىَاور زیادتی کو / بغاوت کوwal-baghya
  13. بِغَيْرِناbighayri
  14. ٱلْحَقِّحقl-ḥaqi
  15. وَأَناور یہ کہwa-an
  16. تُشْرِكُوا۟تم شریک ٹھہراؤtush'rikū
  17. بِٱللَّهِاللہ کے ساتھbil-lahi
  18. مَاجوmā
  19. لَمْنہیںlam
  20. يُنَزِّلْاس نے اتاریyunazzil
  21. بِهِۦساتھ اس کےbihi
  22. سُلْطَـٰنًۭاکوئی دلیلsul'ṭānan
  23. وَأَناور یہ کہwa-an
  24. تَقُولُوا۟تم کہوtaqūlū
  25. عَلَىپرʿalā
  26. ٱللَّهِاللہ (پر)l-lahi
  27. مَاوہ جوmā
  28. لَانہیںlā
  29. تَعْلَمُونَتم جانتےtaʿlamūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں