مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ اعراف، آیت 40

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٤٠﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ان الذين كذبوا باياتنا واستكبروا عنها لا تفتح لهم ابواب السماء ولا يدخلون الجنة حتى يلج الجمل في سم الخياط وكذلك نجزي المجرمين

جن لوگوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا اور ان سے سرتابی کی۔ ان کے لیے نہ آسمان کے دروازے کھولے جائیں گے اور نہ وہ بہشت میں داخل ہوں گے۔ یہاں تک کہ اونٹ سوئی کے ناکے میں سے نہ نکل جائے اور گنہگاروں کو ہم ایسی ہی سزا دیا کرتے ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 206 میں سے آیت 40
  • پارہ 8
  • صفحہ 155

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی نہ زندگی میں ان کے اعمال کے لئے آسمانی قبول و رفعت حاصل ہے۔ نہ موت کے بعد ان کی ارواح کو آسمان پر چڑھنے کی اجازت ہے۔ حدیث صحیح میں ہے کہ "بعد موت کافر کی روح کو آسمان کی جانب سے سجین کی طرف دھکے دیے جاتے ہیں اور مومن کی روح ساتویں آسماں تک صعود کرتی ہے" مفصل احوال کتب احادیث میں ملاحظہ کرو۔ یہ تعلیق بالمحال کے طور پر فرمایا۔ ہر زبان کے محاورات میں ایسی امثال موجود ہیں جن میں کسی چیز کے محال ہونے کو دوسری محال…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. إِنَّبیشکinna
  2. ٱلَّذِينَوہ لوگalladhīna
  3. كَذَّبُوا۟جنہوں نے جھٹلایاkadhabū
  4. بِـَٔايَـٰتِنَاہماری آیات کوbiāyātinā
  5. وَٱسْتَكْبَرُوا۟اور انہوں نے تکبر کیاwa-is'takbarū
  6. عَنْهَاان سےʿanhā
  7. لَانہیںlā
  8. تُفَتَّحُکھولے جائیں گےtufattaḥu
  9. لَهُمْان کے لئےlahum
  10. أَبْوَٰبُدروازےabwābu
  11. ٱلسَّمَآءِآسمان کےl-samāi
  12. وَلَااور نہwalā
  13. يَدْخُلُونَوہ داخل ہوں گےyadkhulūna
  14. ٱلْجَنَّةَجنت میںl-janata
  15. حَتَّىٰیہاں تک کہḥattā
  16. يَلِجَداخل ہوجائےyalija
  17. ٱلْجَمَلُاونٹl-jamalu
  18. فِىمیںfī
  19. سَمِّناکے میںsammi
  20. ٱلْخِيَاطِ ۚسوئی کےl-khiyāṭi
  21. وَكَذَٰلِكَاور اسی طرحwakadhālika
  22. نَجْزِىہم جزا دیتے ہیںnajzī
  23. ٱلْمُجْرِمِينَمجرموںl-muj'rimīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں