مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ اعراف، آیت 93

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٩٣﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

فتولى عنهم وقال يا قوم لقد ابلغتكم رسالات ربي ونصحت لكم فكيف اسى على قوم كافرين

تو شعیب ان میں سے نکل آئے اور کہا کہ بھائیو میں نے تم کو اپنے پروردگار کے پیغام پہنچا دیئے ہیں اور تمہاری خیرخواہی کی تھی۔ تو میں کافروں پر (عذاب نازل ہونے سے) رنج وغم کیوں کروں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 206 میں سے آیت 93
  • پارہ 9
  • صفحہ 162

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی اب ہلاک ہوئے پیچھے ایسی قوم پر افسوس کرنے سے کیا حاصل، جس کو ہر طرح سمجھایا جا چکا۔ موثر نصیحتیں کی گئیں آنے والے عواقب و نتائج سے ڈرایا گیا۔ مگر انہوں نے کسی کی ایک نہ سنی بلکہ مخلص خیر خواہوں سے دست و گریبان ہی رہے۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. فَتَوَلَّىٰتو منہ موڑ گیاfatawallā
  2. عَنْهُمْان سےʿanhum
  3. وَقَالَاور کہاwaqāla
  4. يَـٰقَوْمِاے میری قومyāqawmi
  5. لَقَدْالبتہ تحقیقlaqad
  6. أَبْلَغْتُكُمْمیں نے پہنچا دیئے تم کوablaghtukum
  7. رِسَـٰلَـٰتِپیغاماتrisālāti
  8. رَبِّىاپنے رب کےrabbī
  9. وَنَصَحْتُاور میں نے خیر خواہی کیwanaṣaḥtu
  10. لَكُمْ ۖتمہاریlakum
  11. فَكَيْفَتو کس طرحfakayfa
  12. ءَاسَىٰمیں افسوس کروںāsā
  13. عَلَىٰپرʿalā
  14. قَوْمٍۢقومqawmin
  15. كَـٰفِرِينَکافرkāfirīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں