مواد پر جائیں
Quran Maqasid

أَبْلَغُ

قرآن میں أبلغ

معنی: میں نے پہنچا دیا تم کو

أبلغ قرآن کی 4 سورتوں کی 5 آیات میں 5 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
5
آیات
5
سورتیں
4
مادّہ
ب ل غ

أَبْلَغُ

فعل · 5 بار

معنی: میں نے پہنچا دیا تم کو · دوسرے تراجم: میں نے پہنچا دیئے تم کو, پہنچا دو اس کو, انہوں نے پہنچا دئیے

قرآن میں صورتیں

  • أَبْلَغْتُكُمْ ×3
  • أَبْلِغْهُ ×1
  • أَبْلَغُوا۟ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

البلوغ والبلاغ: الانتهاء إلى أقصى المقصد والمنتهى، مكانا كان أو زمانا، أو أمرا من الأمور المقدرة، وربما يعبر به عن المشارفة عليه وإن لم ينته إليه، فمن الانتهاء: بلغ أشده وبلغ أربعين سنة [الأحقاف/ 15] ، وقوله عز وجل:

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

قوله تعالى: ﴿هذا بلاغ الناس﴾ [إبراهيم: 52] أي هذا القرآن بيان كاف للناس. وأصل البلاغ: الكفاية. ومنه قوله تعالى: ﴿إن في هذا لبلاغا لقوم عابدين﴾ [الأنبياء: 106].

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ ب ل غ پر مکمل اندراجات

أبلغ والی آیات

5 میں سے آیات 1–5

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    پھر صالح ان سے (ناامید ہو کر) پھرے اور کہا کہ میری قوم! میں نے تم کو خدا کا پیغام پہنچا دیا اور تمہاری خیر خواہی کی مگر تم (ایسے ہو کہ) خیر خواہوں کو دوست ہی نہیں رکھتے

    سورہ اعراف، آیت 7:79
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    تو شعیب ان میں سے نکل آئے اور کہا کہ بھائیو میں نے تم کو اپنے پروردگار کے پیغام پہنچا دیئے ہیں اور تمہاری خیرخواہی کی تھی۔ تو میں کافروں پر (عذاب نازل ہونے سے) رنج وغم کیوں کروں

    سورہ اعراف، آیت 7:93
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور اگر کوئی مشرک تم سے پناہ کا خواستگار ہو تو اس کو پناہ دو یہاں تک کہ کلام خدا سننے لگے پھر اس کو امن کی جگہ واپس پہنچادو۔ اس لیے کہ یہ بےخبر لوگ ہیں

    سورہ توبہ، آیت 9:6
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اگر تم روگردانی کرو گے تو جو پیغام میرے ہاتھ تمہاری طرف بھیجا گیا ہے، وہ میں نے تمہیں پہنچا دیا ہے۔ اور میرا پروردگار تمہاری جگہ اور لوگوں کو لابسائے گا۔ اور تم خدا کا کچھ بھی نقصان نہیں کرسکتے۔ میرا پروردگار تو ہر چیز پر نگہبان ہے

    سورہ ہود، آیت 11:57
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    تاکہ معلوم فرمائے کہ انہوں نے اپنے پروردگار کے پیغام پہنچا دیئے ہیں اور (یوں تو) اس نے ان کی سب چیزوں کو ہر طرف سے قابو کر رکھا ہے اور ایک ایک چیز گن رکھی ہے

    سورہ جن، آیت 72:28