مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ دہر، آیت 19

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٩﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ويطوف عليهم ولدان مخلدون اذا رايتهم حسبتهم لؤلؤا منثورا

اور ان کے پاس لڑکے آتے جاتے ہوں گے جو ہمیشہ (ایک ہی حالت پر) رہیں گے۔ جب تم ان پر نگاہ ڈالو تو خیال کرو کہ بکھرے ہوئے موتی ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 31 میں سے آیت 19
  • پارہ 29
  • صفحہ 579

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی ہمیشہ لڑکے رہیں گے یا جنتیوں سے کبھی چھینے نہ جائیں گے۔ یعنی اپنے حسن و جمال صفائی اور آب و تاب میں اِدھر اُدھر پھرتے ہوئے ایسے خوش منظر معلوم ہونگے گویا بہت سے چمکدار خوبصورت موتی زمین پر بکھیر دیئے گئے۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. ۞ وَيَطُوفُاور گھومیں گےwayaṭūfu
  2. عَلَيْهِمْان پرʿalayhim
  3. وِلْدَٰنٌۭلڑکےwil'dānun
  4. مُّخَلَّدُونَہمیشہ لڑکے رہنے والےmukhalladūna
  5. إِذَاجبidhā
  6. رَأَيْتَهُمْتم دیکھو گے ان کوra-aytahum
  7. حَسِبْتَهُمْتم سمجھو گے ان کوḥasib'tahum
  8. لُؤْلُؤًۭاموتی ہیںlu'lu-an
  9. مَّنثُورًۭابکھرے ہوئےmanthūran

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں