مواد پر جائیں
Quran Maqasid

يَغِيظُ

قرآن میں يغيظ

معنی: کہ غصہ دلائے

يغيظ قرآن کی 3 سورتوں کی 3 آیات میں 3 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
3
آیات
3
سورتیں
3
مادّہ
غ ي ظ

يَغِيظُ

فعل · 3 بار

معنی: کہ غصہ دلائے · دوسرے تراجم: غصہ دلاتا, تاکہ غضب ناک کرے

قرآن میں صورتیں

  • يَغِيظُ ×2
  • لِيَغِيظَ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

الغيظ: أشد غضب، وهو الحرارة التي يجدها الإنسان من فوران دم قلبه، قال: قل موتوا بغيظكم [آل عمران/ 119] ، ليغيظ بهم الكفار

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

قوله تعالى: ﴿والكاظمين الغيظ﴾ [آل عمران: 134]. الغيظ: أشد الغضب؛ وهو الحرارة التي يجدها الإنسان من ثوران دم قلبه، فهو أخص من الغضب؛ فكل غيظ غضب وليس كل غضب غيظا: ﴿سمعوا لها تغيظا ونفيرا﴾ [الفرقان: 12] أي سمعوا لجهنم غليانا وأزيزا كما يسمع ذلك من غليان القدر. والمعنى سمعوا غليان تغيظ. وقوله تعالى: ﴿تكاد تميز من الغيظ﴾…

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ غ ي ظ پر مکمل اندراجات

يغيظ والی آیات

3 میں سے آیات 1–3

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اہل مدینہ کو اور جو ان کے آس پاس دیہاتی رہتے ہیں ان کو شایاں نہ تھا کہ پیغمبر خدا سے پیچھے رہ جائیں اور نہ یہ کہ اپنی جانوں کو ان کی جان سے زیادہ عزیز رکھیں۔ یہ اس لیے کہ انہیں خدا کی راہ میں تکلیف پہنچتی ہے پیاس کی، محنت کی یا بھوک کی یا وہ ایسی جگہ چلتے ہیں کہ کافروں کو غصہ آئے یا دشمنوں سے کوئی چیز لیتے ہیں تو ہر بات پر ان کے لیے عمل نیک لکھا جاتا ہے۔ کچھ شک نہیں کہ خدا نیکو کاروں کا اجر ضائع نہیں کرتا

    سورہ توبہ، آیت 9:120
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جو شخص یہ گمان کرتا ہے کہ خدا اس کو دنیا اور آخرت میں مدد نہیں دے گا تو اس کو چاہیئے کہ اوپر کی طرف (یعنی اپنے گھر کی چھت میں) ایک رسی باندھے پھر (اس سے اپنا) گلا گھونٹ لے۔ پھر دیکھے کہ آیا یہ تدبیر اس کے غصے کو دور کردیتی ہے

    سورہ حج، آیت 22:15
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    محمدﷺ خدا کے پیغمبر ہیں اور جو لوگ ان کے ساتھ ہیں وہ کافروں کے حق میں سخت ہیں اور آپس میں رحم دل، (اے دیکھنے والے) تو ان کو دیکھتا ہے کہ (خدا کے آگے) جھکے ہوئے سر بسجود ہیں اور خدا کا فضل اور اس کی خوشنودی طلب کر رہے ہیں۔ (کثرت) سجود کے اثر سے ان کی پیشانیوں پر نشان پڑے ہوئے ہیں۔ ان کے یہی اوصاف تورات میں (مرقوم) ہیں۔ اور یہی اوصاف انجیل میں ہیں۔ (وہ) گویا ایک کھیتی ہیں جس نے (پہلے زمین سے) اپنی سوئی نکالی پھر اس کو مضبوط کیا پھر موٹی ہوئی اور پھر اپنی نال پر سیدھی کھڑی ہوگئی اور لگی کھیتی والوں کو خوش کرنے تاکہ کافروں کا جی جلائے۔ جو لوگ ان میں سے ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے ان سے خدا نے گناہوں کی بخشش اور اجر عظیم کا وعدہ کیا ہے

    سورہ فتح، آیت 48:29